بی این پی عوام کے حقوق کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے، موسیٰ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ،ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی ،محمد لقمان کاکڑ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ماما نصیر مینگل ،نسیم جاوید ہزارہ، اسماعیل کرد، ستار شکاری، سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی، آغاصاحبزادہ سیف اللہ ، ملک محمد حسن مینگل ، میر کاول خان مری، ہدایت اللہ شاہوانی ،حاجی محمد عالم مینگل ،غلام سرور رئیسانی، بسم اللہ بلوچ، صاحبزادہ محمد طاہر ،فاروق جان سمالانی، جاوید رخشانی، ڈاکٹر عبدالحمید مری، عطاء اللہ کاکڑ، صاحب جان رند، عبدالنافع کاکڑ،غضنفر محمدکھیتران،نجیب اللہ کاکڑ،لیاقت کیازئی اور ارباب ملک نذیر احمد دہوار نے بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں ہنہ اووڑک کے مختلف علاقوں کلی، سارنگزئی، پی ایم ڈی سی کالونی، سپن کاریز کلی کاکڑ، سورنج ،کلی ملک شیر محمد کاکڑ، کلی حبیب کیچی بیگ۔



سڑکوں پر احتجاج وریلیوں پر پابندی کا فیصلہ غیر آئینی ہے مسترد کر تے ہیں ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنر بلوچستان کی جانب سے ریلیوں احتجاج پر آرڈیننس کے ذریعے پابندی عائد کرنا ماورائے آئین اقدام ہے کیونکہ عوام کو آئین کی روح سے انسانی بنیادی حقوق کے شق کے مطابق یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی جگہ رائے کا اظہار کر سکتے ہیں جب آئین میں حق حاصل ہے تو ایسے آرڈیننس غیر قانونی غیر آئینی اقدام کے مترادف عمل ہے بلوچستان پہلے ہی ناروا سلوک اور ناانصافیوں کاشکار ہے عوام احساس محرومی سماجی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔



نیب صرف وہی جائیداد ضبط کرسکتا ہے جس کا کیس سے تعلق ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) صرف  وہی جائیداد ضبط کرسکتا ہے جس کا کیس سے تعلق ہو، ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے۔



چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کا بڑا ناسور اور تباہی کا باعث بنتی جا رہی ہے، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کا بڑا ناسور اور تباہی کا باعث بنتی جا رہی ہے لہذا بچوں کی فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم ضمانت کے مستحق نہیں۔



انسانی حقوق کے عالمی دن پر سیمینار منعقد کیا جائیگا،این ڈی پی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:  نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، آئے روز تسلسل کے ساتھ بلوچ طلبہ سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا رہا ہے ، جو کہ اس وقت ایک سنگین انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے۔