کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری،ضلعی صدر و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، شکیل بلوچ، میر کاول خان مری، بابو مراد بلوچ دیگر نے مرحوم سردار ذادہ تنویر احمد سمالانی کو بلوچ قوم، بلوچستان اور پارٹی کیلئے لازوال جدوجہداور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ذادہ تنویر احمد سمالانی ایک مخلص نظریاتی ورکر اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کے ناگہانی انتقال سے پارٹی مخلص دوست سے محروم ہوگئی ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی ۔
گوادر :اہلیان جیونی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے تحصیل جیونی میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں، جیونی سٹی ، روبار ، بندری ، پانوان ، گنز کے علاقے میں وولٹیج تیس سے بھی کم ہے اس گرمی کے موسم میں لوگوں کا جینا محال ہے واپڈا کے ایکسین کو کئی بار اپنی فریاد سنایا لیکن سننے والا کوئی نہیں تعجب کی بات یہ ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود بھی ہر گھر اتنے بل بھیجتے ہیں
گوادر:گوادر شہر سمیت پورے ضلع میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری۔ ایک گھنٹہ بھی شہر میں پوری طرح بجلی سپلائی نہیں کی جاتی ۔ رات کے تین بجتے ہی شہر کی بجلی بند کردی جاتی ہے، عوام انتہائی تکلیف سے گزرتے ہیں ، رات کو بھی نیند غارت ہوجاتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ و عوامی نمائندگان خاموشی کا روزہ رکھے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔
کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قلات خالق آباد کے متعلقہ حکام کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں۔ان منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے۔
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے چمن میں ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلیا انہوں نے کہا کہپاکستان کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جا ری ہے
ناپسندیدہ کالز پر قابو پانے میں صارفین کی مدد کے لیے گوگل فون ایپ کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جو اِن کمنگ کالز کا نام اور نمبر خود پکارے گا کہ صارفین کو نمبر دیکھنے کی ضرروت نہیں ہوگی۔
کوئٹہ:انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سید کلیم امام نے کہا ہے کہ قلات میںموٹر وے پولیس کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود شدید سرد موسم میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاددوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ شہری او ٹرانسپورٹر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات کے تدارک کو ممکن بنانے میں اپناکردار ادا کریں۔
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے مرغی بازار چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ صوبے کے پرامن ماحول کوخراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنتی پیغام میں 70 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ چین کیلئے بھی اہم ہے جس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر فرید رئیسانی کی قیادت میں ضلع کچھی اور مستونگ کے وفد نے یہاں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ سینیٹر منظور احمد کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعلی کو وفد نے علاقے کے عوام کو بجلی، گیس، تعلیم سمیت دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے علاقے میں بجلی کی کم وولٹیج اور موبائل سگنلز کے مسائل کو حل کرنے کی بھی درخواست کی۔