کوئٹہ: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے ماحولیاتی تبدیلیوں کے برعکس کام کرنے سے اس کے نقصانات بڑھ رہے ہیں ہر شہری کو چاہئے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا ، خوبصورت اور انسان دوست بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور توانا ماحول مل سکے ا نہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ایسے خطے میں واقع ہے
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے گزشتہ روز بی این پی نصیر آباد کے صدر ڈاکٹر شاہ نواز مینگل کو ٹیلیفون کرتے ہوئے انہیں ڈیرہ مراد جمالی شہری ایکشن کمیٹی کے انتخابات میں وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اورامید ظاہر کی کہ وہ ڈیرہ مراد جمالی کے باسیوں کودرپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے اور ان مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے،شہری ایکشن کمیٹی علاقائی مسائل کے حل کیلئے اہم کرداراداکرسکتی ہے اور کسی بھی علاقے میں بنیادی مسائل،پانی،سڑکیں،بجلی،گیس،امن وامان کی صورتحال،قومی شاہراہیں کہ نہ ہونے جیسے مسائل کے حل کیلئے علاقائی سطح پر شہری ایکشن کمیٹی کے قیام سے نہ صرف عوامی مسائل کے حل میں کمی آئے گی بلکہ نوجوانوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم میسر ہوگا
دالبندین: نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے جاری کردہ بیا ن میں کہا ہے کہ دالبندین شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہونے کا نام تک نہیں لیتا ہائے روز مختلف کلیوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش رہتا ہے محکمہ پی ایچ ای والے کبھی بجلی نہ ہونے ٹرانسفارمر خراب ہونے طوفانی ہواوں سے تاریں گرنے یا کبھی ٹیکنیکل فالٹ کا بہانہ بنا کر لوگوں کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں ۔
دشت :دشت جلب گوہندان کے قبائلی سیاسی رہنماء میر امان اللہ خان سمالانی نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے واپڈا حکومت اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے چند مخصوص عہدیداروں کی گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے اسے بلوچستان کے عوام کا معاشی قتل عام سے تعبیرکیا ہے۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ژوب میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اپنے بیان میں انہوں نے گزشتہ روز ژوب میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی واقعہ میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔
کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمالان گچکی نے کہاہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں جدید طرز کے40 بیڈز پر مشتمل کوویڈ-19 میڈیکل آی سی یو مکمل طور پر فعال کردیاگیاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوویڈ19سے متعلق میڈیکل آئی سی یو کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کراچی پولیس کی جانب سے دو بلوچ نوجوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے پولیس گردی کی انتہا کرتے ہوئے بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر ان کو قتل کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت قانو ن کی مسلسل خلا ف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے بلوچستان اسمبلی کے انضباط کار کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے قبل حکومت ارکان اسمبلی سے تجاویز طلب کرنے کی پابند ہے جو اب تک نہیں کیا گیا قوانین کے مطابق ہر تین ماہ میں ترقیاتی بجٹ کی ریلیز اور استعمال پیش کی جاتی ہیں۔
کوئٹہ :حکومت کی جانب سے یو م شہادت حضرت علیؓ کے جلوس پر پابندی باوجوکوئٹہ سے جلوس برآمد شہر بھر میں موبائل فون سروس معطل جبکہ سیکورٹی سخت رہی ، تفصیلات کے مطابق منگل کی شب علمدار روڈ سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی محمد جواد رفیعی کی قیادت میں یو م علی کا شبیہ ذولجناح تعزیوں اور علموں کا ماتمی جلوس برآمد ہوا ۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حکومت اگر انتخابی اصلاحات لانا چاہتی ہے تو انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کردار ختم کرنے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا6مئی کو دوبارہ گنتی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی فاتح قرار پائیگی۔