وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ محض فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں تھا،جمال شاہ کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنر ل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ محض فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں تھا بلوچستان کو اہمیت اور ترقی دینے کے نعرے صرف اور صرف بند کمروں کے اجلاسوں تک محدود ہیں عملی طور پر بلوچستان مزید پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیاہے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہی۔



گوادر ایسٹ وے ایکسپریس کا 80فیصد کام مکمل ہوچکا‘ عاصم سلیم باجوہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : چیئر مین چین پاکستان اکنامک کوریڈو اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادرایسٹ وے ایکسپریس وے کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ کے آپریشنز میں تیزی آئے گی۔



بی ایم سی کے خلاف سازشیں قبول نہیں،نذیربلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے بولان میڈیکل کالج جیسا اہم ادارہ جوکہ بلوچستان کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جوکہ بلوچ اکابرین کے جدوجہد و بی ایس او کے قربانیوں سے حاصل ہوئی یے اسے کسی صورت لسانی تنگ نظری نفرت و یکطرفہ سازشوں کا شکار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے پشتون سمیت تمام محکوم اقوام کے حقوق کے جدوجہد میں ان کا ساتھ یے لیکن استحصالی حربوں و بلوچ قومی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔



تعلیمی اداروں میں ایس او پیز بنانے کیلئے کمیٹی قائم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت نے تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر(ایس او پیز)کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی۔ صوبہ بھر کے تمام اسکولوں میں ایس او پیز اور ٹیسٹنگ حکمت عملی کے نفاذ کیلئے ضلعی سطح پر تین رکنی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ صوبے میں سرکاری سطح پر چلنے والے تقریباََ14ہزار پرائمری،مڈل اور ہائی سکولوں میں COVID-19 سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔



پاکستان ریلویز کا کوئٹہ ڈویژن ملازمین کی قلت کا شکار ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان ریلویز کا کوئٹہ ڈویژن ملازمین کی قلت کا شکار ہوگیا 267 گینگ مینوں میں سے صرف 57اہلکار تیرہ سو کلومیٹر ٹریک کی دیکھ بھال کیلئے تعینات ہیں انجن ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ریٹائرڈ ہونے والے ڈرائیور کو تین سال کے کنٹریکٹ پر دوبارہ رکھا لیا گیا کوئٹہ سبی سیکشن پر انگریز دور کے بنے دس سے زائد ریلوے اسٹیشن بند کردئیے گئے۔



انصاف کی فراہمی میں بینچ اور بار کا کردار اہمیت کا حامل ہے، محمد نور مسکانزئی

| وقتِ اشاعت :  


خاران: چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان محمد نور مسکانزئی نے کہاکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں بینچ کے ساتھ بار کابھی اہم کردار ہے خاران بار کے خدمات قابل تحسین ہیں۔



میرحاصل خان بزنجوکے چہلم پرنال میں عظیم الشان جلسہ منعقدکیاجائیگا، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 27ستمبر 2020کو نیشنل پارٹی کے قائد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی چہلم کی مناسبت سے آبائی گاؤں نال میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔



محسن داوڑ کی ائیر پورٹ سے بیدخلی آمریت ہے،رؤف مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے ممنرسینئرل کمیٹی میررؤف مینگل وچیئرمین جاویدبلوچ نے بلوچستان حکومت کی محسن داوڑ کوایئرپورٹ سے واپس کرکے داخل ہونے کی اجازت نہ دیناآمریت سے بدتررویہ ہے جس کی اجازت بلوچستان کی قومی روایات انسانی حصول زندگی سیاسی ضابطہ اخلاق اورنہ کسی مہذب معاشرے دے سکتاہے۔



محکمہ فشریز کی ضلع جعفرآباد میں غیر قانونی فشنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ فشریز کی ضلع جعفرآباد میں غیر قانونی فشنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن میں متعددبڑے جال اور پٹے قبضے میں لے لئے گے۔طاہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزلکھمی چند اور تاج محمد بگٹی عرف تاجل فقیر کوخفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ چند نامعلوم عناصر ضلع جعفر آباد کے نہروں میں غیر قانونی مچھلی کا شکار کررہے ہیں۔



سویلین اتھارٹی کو ختم کرنے کا مقصد عوام کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے،رحیم زیارتوال

| وقتِ اشاعت :  


زیارت: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال اور ضلعی زیارت کے سیکرٹری عبدالغفور نے کہا ہے کہ سویلین اتھارٹی کو ختم کرنے کا مقصد عوام کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، منشیات کی فروغ میں اضافہ قابل تشویش اور انتہائی خطرناک ہے،زیارت کے عوام کو ہر قسم کی ترقی وخوشحالی سے محروم رکھ کر انہیں مسائلستان میں دھکیلا جارہا ہے۔