قلات: ایم ایس پرنس کریم آغاخان ہسپتال قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے کہا ہیکہ قلات میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہی ہے قلات میں اب تک 39 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اور چالیس کے ٹیسٹ رزلٹ ابھی تک پینڈنگ میں ہیں اگر شہریوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیا تومریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔