کوئٹہ: ڈائریکٹوریٹ جنرل لیبرویلفیئر بلو چستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ میں قائم فیکٹریوں،صنعتی و تجارتی اداروں،این جی اوز،نجی بینک،پرائیوٹ تعلیمی اداروں،پرائیوٹ کلینک و ہسپتالوں،کان کنی،سیکورٹی کمپنیوں،دکانوں اور دیگر تمام نجی اداروں کو صوبے میں مکمل یا جزوں طور پر لاک ڈاؤن یابندہونے کی صورت میں اپنے کارکنوں /ورکرز کو مستقل بنیادوں اور بغیر کسی کٹوتی کے کم از کم اجرت 17500روپے ادا کرنا ہوگا۔
قلات: قلات میں کرونا وائرس کا خوف شہر میں نوے فیصد کاروبار بند سڑکیں سنسان شہریوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی شہر میں صرف میڈیکل اسٹور بیکریز اور جنرل سٹورز کھلی رہی زخیرہ اندوزوں نے قلات میں آٹے کا مصنوعی بحران بھی پیدا کر لیا ہے۔
خضدار : خضدار میں جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری،ہوٹلیں،ٹرانسپورٹ اور عام دکانیں بند جبکہ بیکری،میڈیکل اسٹور اور پھل فروش،اور تندور کی دکانیں کھلی رہی،لاک ڈاون کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا،شہر میں آمد و رفت کا سلسلہ بھی معمول سے کم رہی جبکہ لیویز اور پولیس کی نفری بازار میں گشت کرتی نظر آئی۔
راج پور: بھارت میں ماؤ نواز باغيوں نے پولیس کمانڈوز کے قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 17 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ 12 اہلکار لاپتہ ہیں۔
کراچی: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ سول لا ک ڈاؤن کے دوران اخبارات کی ترسیل یقینی بنانے اور صحافیو ں، میڈیا کارکنوں سمیت میڈیا ہاؤسز کے دیگر عملے کو سفری پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور بروقت معلومات کے لئے ذرائع ابلاغ کی انتہائی اہمیت ہے۔
واشنگٹن/ بیجنگ: گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس کے بارے میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور کئی ’’قیمتی دن برباد کیے‘‘ جن کی وجہ سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا اور آج اٹلی اس سے بدترین طور پر متاثر ہے۔ علاوہ ازیں، وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ’’ناول کورونا وائرس‘‘ (کووِڈ 19) کو ’’چائنیز وائرس‘‘ کہا تھا جس پر چین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
گوادر: زائرین کی گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی،ایک خاتون جاں بحق،15سے زائد زخمی ہوگئے،پک اپ گاڈی میں 21 افراد سوار تھے تفصیلات کے مطابق اورماڑہ بسول زیارت سے کلمت جانے والی زائرین کی گاڑی کوسٹل ہائی وے کواری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
تربت: ایرانی ساختہ ڈیزل بردار گاڑیوں کوتربت خالی کرنے کی ہدایت، پولیس کی جانب سے بدھ کے روزتربت شہرمیں لاؤڈ اسپیکرپر اعلان کیاگیاکہ تربت شہر میں موجود ایرانی ساختہ ڈیزل بردارگاڑیاں دوہزار، زمیاد ودیگر گاڑیاں آج رات تک شہرخالی کردیں۔
تربت: مند ردیگ بارڈرپر قائم قرنطینہ وارڈ سے 75 لوگوں کی اسکریننگ کلیئر ہونے کے بعد انہیں سکھر روانہ کردیا گیا،مند قرنطینہ سے سکھر جانے والے لوگوں میں 13خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔