لسبیلہ،قومی شاہراہ پر حادثات 2افراد جاں بحق،تین زخمی

| وقتِ اشاعت :  


بیلہ: ضلع لسبیلہ میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایدھی زرائع کے مطابق اوتھل میں لنڈا پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق۔



عطا شاد نے بلوچی ادب کو ایک نئی شناخت دی ہے، ڈاکٹرصبور بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت : یونیورسٹی آف تربت کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ا ور ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبورربلوچ نے کہاہے کہ عطاشاد نے اپنی منفرد شاعری کے ذریعے بلوچی زبان و ادب کو ایک نئی شناخت اور پہچان دینے کے ساتھ آزاد نظم کے تجربے سے لے کر نئی شعری تراکیب،علامت اور تشبیہ و استعارات کے استعمال تک،جدید بلوچی شاعری کو ایک نئی تخلیقی زبان دی ہے جس میں عطا شاد کی فنی اور سماجی شعور نے بھر پور کردار ادا کیاہے۔



گوادر، مکمل سیکورٹی کے باوجود منشیات کی فراہمی کیخلاف آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہرہے۔ شہر یوں کے لئے بنیادی سہو لیات ناپید ہیں۔ گوادر کی زمین روبہ ترقی ہے۔ شہر ی پانی بجلی اور صحت عامہ کی سہو لیات سے محروم ہیں۔ پورا شہر سیکورٹی حصار میں ہے لیکن منشیات کی فراوانی ہے۔ عوامی نمائند ے اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی غفلت کی وجہ سے گوادر شہر مسائلستان بن چکا ہے۔



بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کا وفد ترکی کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کریگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ترک صدررجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان کے مو قع پر ہونیوالے تجارتی مذاکرات میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون بلوچستان کی نمائندگی کرینگے۔



اپوزیشن نے ہماری تحریک سے فائدہ اٹھایا،ق لیگ، پی پی نے معاہدے کے تحت آرمی ایکٹ کی حمایت کی، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ف کے کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت کی تحریک سے اپوزیشن نے فائدے اٹھائے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ اور آرمی ایکٹ کی حمایت معاہدے کے تحت کی ہے چوہدری برادران چپ کا روزہ توڑیں اور قوم کو ہم سے کیے گے وعدے بتائیں کہیں یوٹرن تو نہیں لے لیا وہ منگل کے روز اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔



نصیر آباد،مقامی افراد کی اراضی پر قبضہ اور انتظامیہ کی جانبداری کیخلاف احتجاجی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : ڈ پٹی کمشنر نصیر آ باد کی جانبداری اور اپنے اختیارات کے ناجا ئز فائد ہ اور سر کا ر ی ارا ضی قبضہ ما فیا کو فرو خت اور بد عنوانیوں و کر یشن کے خلا ف آ ل پا رٹی کے زیر اہتمام اجتجا جی ایک بہت بڑ ی ریلی نکا لی گئی جو کہ مختلف شاہر اہو ں سے ہو تی ہو ئی پٹ فیڈ ر کینا ل کے مقام پر دھر نا دیکر سند ھ بلو چستا ن قومی شاہر ہ ٹر یفک کے لیے بلا ک کر د ی جس کے با عث دونو ں اطرا ف کی ٹر یفک معطل ہو گئی اور مسا فرگا ڑ یو ں کی لمبی قطا ر یں لگ گئیں۔



سوراب،نغاڑ کو گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


سوراب : نغاڑ کو گیس کی عدم فراہمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف نغاڑ ترقی پسند تنظیم کے زیراہتمام اہلیان نغاڑ کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔