حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے کنڈ ملیز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


حب : چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغرکا گڈانی کنڈملیر کا تفصیلی دورہ گڈانی جیٹی سمیت شپ بریکنگ یارڈ اور کنڈملیر میں مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا اور ہنگلاج نانی مندر کا دورہ کیا۔



جی ٹی اے کا بلوچستان ایجوکیشن سٹم بارے رویہ مایوس کن ہے’شبیر رخشانی

| وقتِ اشاعت :  


آوران : مہم ارگنائزر بلوچستان ایجوکیشن سسٹم شبیر رخشانی نے اب تک کی مہم میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے منفی اور مایوس کن رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ایجوکیشن سسٹم کے تحت چلنے والی مہم کے ذریعے اب تک محکمہ تعلیم کا جو خاکہ ہم سامنے لانے میں کامیاب ہوئے ہیں وہ تصویر انتہائی بھیانک ہے.



خضدار میں اراضی کی نئی سٹلمنٹ ناگزیر ہے، جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : جمعیت علماء اسلام ضلع خضدا ر کے سیکرٹری جنرل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی نے کہا کہ خضدار بلوچستان میں آبادی و تجارت کے اعتبار سے انتہائی ترقی کرنے والا شہر ہے۔



حکومتی اداروں میں الیکشن کمیشن کی خودمختاری کو پسند نہیں کیا جاتا، سیکرٹری ای سی پی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں میں الیکشن کمیشن کی خودمختاری کو پسند نہیں کیا جاتا جبکہ امید ہے ممبرز کی تعیناتی کا مسئلہ حکومت اور اپوزیشن جلد حل کر لینگے۔



یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی غیر آئینی ہے،عقیل بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لیاری کے چئیرمین عقیل بلوچ نے ایک بیان میں بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے اندر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کو غیر آئینی و غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی ادارے دانستہ طور پر بلوچستان کے سیاسی جمود کو مزید ابتری کی جانب گامزن کرنے کی پالیسیوں کو تقویت دے رہے ہیں۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین نیپرااور کے الیکٹرک کے آپریٹنگ آفیسر کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداور کے لئے انتہائی موزوں خطہ ہے، سرمایہ کار کمپنیاں شمسی ودیگر ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔