بلوچستان بورڈ میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہیں, خالد بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین خالد بلوچ نے کہا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرکے ادارے میں موجود مخصوص گروہ کو شکست دی ہے۔بی ایس او ادارے میں ہونے والی اصلاحات میں چیئرمین بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مشترکہ کوششوں سے بلوچستان بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔



ژوب’بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


ژوب: واپڈا کے ناروا بجلی کی غیر اعلانیہ 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کم اولٹیج اور بجلی کی انکھ مچولی کے خلاف ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شرکاء نے چیف کیسکو اور مقامی واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ ریم ترازی نے یہاں ملاقات کی، صوبائی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران یونیسف چیف فیلڈ آفس کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کو یونیسف کے تحت جاری تشنج سے بچاؤ مہم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو تشنج جیسے خطرناک مرض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔



کوئٹہ،لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی شدید متاثر،اکثر مریضوں کی زندگی خطرے میں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے جہاں لوگوں کی معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے وہی موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا افراد کے لئے آکسیجن کی تیاری کا عمل بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔



گیس پریشر میں کمی کیخلاف سریاب کے رہائشیوں کا احتجاج‘ شاہراہ بلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گیس پریشرمیں کمی اوربجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سریاب کے رہائیشیوں کا احتجاج ٹائرجلا کر عوامی پمپ کے قریب سریاب روڈکوٹریفک کیلئے بلاک کردیا مظاہرے میں سینکڑوں کی تعدادمیں بچے،خواتین اوربزرگ شہری شریک تھے۔