جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کونہ ہٹانا باعث حیرت ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جنسی ہراسگی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو تاحال عہدے سے نہ ہٹانا گورنر بلوچستان کے جانب سے چشم پوشی اور خاموشی مکمل طور پر جانبدارانہ اور مجرمانہ ہے اگر گورنر کے جانب سے مجرمانہ خاموشی جاری رہی تو طلبا و طالبات کلاسز کے بائیکاٹ پر مجبور ہونگے جسکی تمام زمہ داری وائس چانسلر پر عائد ہوگی۔



کچھی کینال کے فیز ون کا 363کلومیٹر کام مکمل ہوچکا ہے‘ جلد دیگر فیزز پر کام ہوگا‘ کمشنر نصیر آباد

| وقتِ اشاعت :  


نصیرآباد : کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاویداخترمحمو دنے کہا ہے کہ کچھی کینال کی تکمیل سے نصیرآباد ڈویژن میں ایک نیا انقلاب برپاہوگا ڈویژن بھر کے لاکھوں ایکڑاراضی سیراب ہوگی اورلاکھوں میٹرک ٹن فصلات کی پیداوارمیں اضا فہ ہوگا۔



بلوچستان کی سیاست سرداروں کے نرغے میں ہے، رؤف ساسولی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء میر عبدالرؤف ساسولی نے کہاہے کہ بلوچستان کی سیاست سردار، وڈیرہ ے اور سمگلروں کی نرغے میں ہے، ان تینوں سے بلوچستان کو آذاد کرنے کی ضرورت ہے، ان طبقات نے نہ بلوچستان کے عوام کی صحیح معنوں میں فلاح بہبود کے لئے کام کیا اورنہ ہی نیک نیتی کے ساتھ بلوچستان کی تعمیر وترقی کے لیئے جدوجہد اور غور و فکر کیا، آج بلوچستان کے عوام کی حالت ایتھوپیا، اور صومالیہ سے مختلف نہیں ہے۔



جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کو ہٹایا جائے، بی پی ایل اے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے جامعہ بلوچستان میں طلبہ کو ہراساں کرنے کے واقعات پر شدید تشویش اورپریشانی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طو رپر وائس چانسلر، کنٹرولرامتحانات اوردیگر افسران کوا ن کے عہدوں سے ہٹا یا جائے تاکہ تحقیقات کا عمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکے اور صوبے کے اہم ترین تعلیمی ادارے پر لگے داغ صا ف کئے جاسکیں۔



بلوچستان یونیورسٹی واقعہ سبی میں احتجاجی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


سبی: بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں طلباء و طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے خلاف میں آل پارٹیز اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ،میونسپل کمیٹی سے سبی پریس کلب تک احتجاجی ریلی،ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،جس پر وائس چانسلر سمیت ذمہ داروں کے خلاف نعرے درج تھے۔



وائس چانسلر کی ڈھٹائی‘ بلوچستان یونیورسٹی کو بدنام کیا جارہا ہے‘ جاوید اقبال کا الزام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم مینگل، ڈاکٹر سعود تاج، ڈین فیکلٹیز، شعبہ جات کے سربراہاں، جامعہ کے رجسٹرار سمیت دیگر نے شرکت کی۔



مشرقی ساحل پر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر پل کی عدم تعمیر پر تشویش ہے،ماہی گیروں کے روزگار چائینز کمیٹی سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: ماہی گیر نمائندوں اور چائینز کمپنی کے مابین اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چائنا قونصلیٹ کے ممبر اور بلوچستان اکنامک فورم کے چیئر مین سر دار شوکت پو پلزئی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔



حکومت یونیورسٹی واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے، ہدایت پیرزادہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنونیئرہدایت اللہ پیرزادہ نے جامعہ بلوچستان میں مبینہ طورپرطلباء وطالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔



جامعہ بلوچستان اسکینڈل پر قائمہ کمیٹی مسترد کرتے ہیں،بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار)کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان مین کہا ہے کہ وائس چانسلر کی طرف سے جامعہ بلوچستان کے اسکینڈل پرتشکیل کردہ کمیٹی کو یکسر مسترد کرتے ہیں طلابات کوہراساں کرنے سے گینگ کا سر غنہ وائس چانسلر خود ہے۔