طالبات کو ہراساں کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں، پیپلز پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے ترجمان نے بلوچستان یونیورسٹی میں مبینہ طور پر طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔



حب،دو افراد کی نعشیں برآمد شناخت ہو گئی

| وقتِ اشاعت :  


حب: حب ندی کے کنارے ایک نعش برآمد پولیس ذرائع کے مطابق حب ندی کے کنارے سے برآمد ہوئی جسے فوری طورپرجام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا جہاں پر نوجوان کی شناخت وقار کے نام سے ہوگی۔



پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے والد نے پولیس کو معاف کردیا

| وقتِ اشاعت :  


گوجرانوالا: پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد نے رب کی رضا کے لیے پولیس کو معاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں صلاح الدین کے والد نے گورائی گاؤں کی مسجد میں کھڑے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اپنے بیٹے کا خون معاف کرنے کا اعلان کیا۔ والد محمد افضال نے کہا کہ وہ رب کی رضا کی خاطر پولیس کو بیٹے کا خون معاف کررہے ہیں۔



بلوچستان کسٹم تاجر دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے احتجاج جاری رہیگا‘ چیمبر آف کامرس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر غلام فاروق نے کہا ہے کہ کسٹم حکام حکومت کی پالیسی کے برعکس قانونی تجارت میں روڑے اٹکا رہے ہیں بلوچستان کے تاجر سالانہ 26ارب روپے ریونیو دیتے ہیں لیکن اس کے بدلے ہمیں قانونی تجارت سے روکا جارہا ہے، کسٹم کے اپیز مینٹ حکام نے سامان کو کلیئر کیا اور ریلیز آڈر بنوائے لیکن پریونیٹیو حکام نے سامان کو غیر قانونی قرار دیکر تحویل میں لے لیا ہے۔



بلوچستان تعلیمی نصاب میں بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش قبول نہیں‘ بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے شائع کتاب میں بلوچ قوم کو سازش کے تحت تقسیم کرنے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچ قوم کو زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنا ممکن نہیں بلوچی‘ براہوئی زبانوں کو علیحدہ قومیں ظاہر کی گئی ہیں اس عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا موجودہ دور میں ایسی سازشوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا بیان میں کہا گیا ہے۔



اپوزیشن آزادی مارچ کو کامیاب بنائے،ڈاکٹر حئی

| وقتِ اشاعت :  


اوستہ محمد : ملک غیر یقینی صورت حال میں ہے تمام ابوزیشن جماعتوں کو آزادی مارچ کو کامیاب کرنا چاہئے، بلوچستان کو کالونی سمجھا جاتا ہے ہماری ملکیت کو کھانا چاہتے ہیں پارلمنٹ برائے نام ہے نہ عدلیہ، میڈ یا کوئی آزاد نہیں، گوادر بلوچستان کی ملیکیت ہے لیکن بلوچوں کو بائی پاس کر کے سعودی حکمران کو لاکر معاہدے کئے جا رہے ہیں۔



طالبات کو ہراساں کرنے پر گرفتاری ہمارے موقف کی تائید ہے،بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کے خلاف جاری طویل ہراساں کرنے کے عمل کے بعد کی گئی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کو طلباء تنظیموں کی جدوجہد اور سچ پر مبنی کی تائید قرار دیتے ہے۔



بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح خطرانک حد تک نیچے کر گئی، پانی کا شدید بحران،نقل مکانی کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں زیر زمین پانی کی سطح خطرنا ک حد تک گرگئی ہے ماضی میں چالیس سے پچاس فٹ کی گہرائی پر دستیاب پانی اب 8سو سے ایک ہزار فٹ نیچے چلا گیا ہے صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے کوئٹہ میں ٹیوب ویلوں کی بہتات کے باعث زیرزمین پانی کی سطح گرتی جارہی ہے شہر کی آبادی 25لاکھ سے زیادہ ہے۔