تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق میئرتربت قاضی غلام رسول بلوچ نے کہاکہ عوام سے بلندبانگ دعوے کرنے والوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، خوشحالی وروزگارکا دورلانے کے دعویداروں کی نااہلی سے عوام اب رات کو اپنے گھروں میں چین کی نیند نہیں سوسکتے، ہماری ماؤں بہنوں کی عزتیں بھی محفوظ نہیں رہیں، حکومت ڈاکوؤں وقاتلوں کی سرکوبی کیلئے فوری وموثراقدامات نہیں اٹھائے تو عوام کے پاس احتجاج اور سڑکوں پرنکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا، نیشنل پارٹی عوام کی آوازبن کر راست اقدام اٹھانے پرمجبورہوگی۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہدائے 10اکتوبر عالمو چوک کے 28ویں برسی کی مناسبت سے کلی عالمو میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کے صدارت شہدائے عالمو چوک کے تصاویر سے کرائی گئی مہمان خاص پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری تھے شہدائے 10اکتوبر دنیا کے تمام محکوم و مظلوم قومی تحریکوں کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اور شہدائے بلوچستان کی احترام کیلئے ایک منٹ کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کی گئی۔
تربت : آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ اورانجمن تاجران تربت نے چوری ڈکیتی اوربدامنی کے خلاف14اکتوبر کوشٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کردیا، وارداتوں کے تدارک نہ ہونے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں ڈویژنل اور صوبائی سطح پر احتجاج کو وسعت دیاجائے گا، یہ اعلان جمعرات کے روز آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کے کنوینر محمد جان دشتی اور انجمن تاجران تربت کے صدر اسحاق روشن دشتی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
کراچی : فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، شھید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے طلباء کی جانب سے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
ترکی نے بدھ کو شام کے شمال مشرقی سرحدی علاقے میں کرد ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ انقرہ نے سرحدی علاقے میں فضائی کارروائی سے شروع ہونے والے آپریشن کو پیس سپرنگ کا نام دیا ہے۔
کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا ہے کہ رواں برس بلوچستان کے تین اضلاع میں ڈینگی کے1950 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔