بلوچستان میں سازش کے تحت اقوام کو دست و گریبان کیا جارہا ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہدائے 10اکتوبر عالمو چوک کے 28ویں برسی کی مناسبت سے کلی عالمو میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کے صدارت شہدائے عالمو چوک کے تصاویر سے کرائی گئی مہمان خاص پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری تھے شہدائے 10اکتوبر دنیا کے تمام محکوم و مظلوم قومی تحریکوں کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اور شہدائے بلوچستان کی احترام کیلئے ایک منٹ کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کی گئی۔



تربت میں بڑھتی بدامنی کیخلاف آل پارٹیز نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت :  آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ اورانجمن تاجران تربت نے چوری ڈکیتی اوربدامنی کے خلاف14اکتوبر کوشٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کردیا، وارداتوں کے تدارک نہ ہونے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں ڈویژنل اور صوبائی سطح پر احتجاج کو وسعت دیاجائے گا، یہ اعلان جمعرات کے روز آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کے کنوینر محمد جان دشتی اور انجمن تاجران تربت کے صدر اسحاق روشن دشتی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔



استاد باشعور معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈاکٹر اختر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، شھید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے طلباء کی جانب سے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔



آخر ترکی کو شام کے کردوں سے مسئلہ کیا ہے؟

| وقتِ اشاعت :  


ترکی نے بدھ کو شام کے شمال مشرقی سرحدی علاقے میں  کرد ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ انقرہ نے سرحدی علاقے میں فضائی کارروائی سے شروع ہونے والے آپریشن کو پیس سپرنگ کا نام دیا ہے۔



جعلی ادویات و ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کوئٹہ،2ڈینٹل کلینکس 2اتائی کلینکس اور 3میڈیکل سٹور ز بند

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی برائے پرائیویٹ ہسپتال،اتائی ڈاکٹرز،کلینک و میڈیکل اسٹورزنے ہزارگنجی میں کارروائی کرتے ہوئے 2ڈینٹل کلینکس،2اتائی کلینکس اور 3میڈیکل سٹورز سیل کردئیے۔



تربت،امن کی بگڑتی صورتحال کے خلاف بی این پی عوامی کا احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


تربت: تربت میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور قیام امن کے لیئے بی این پی عوامی کی جانب سے پریس کلب تربت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ کی قیادت مرکزی کمیٹی کے رکن خلیل تگرانی اور ضلعی صدر کامریڈ ظریف ذدگ نے کی۔