اس دفعہ سستے دام پر کھجور اٹھانے نہیں دیں گے‘کمشنر مکران طارق زہری

| وقتِ اشاعت :  


تربت: کمشنر مکران کیپٹن ریٹائر محمد طارق زہری نے مقامی کھجور ایجنٹوں اور زمینداروں کی مشترکہ میٹنگ کل طلب کر لی جس میں کھجوروں کی مختلف اقسام کے مناسب ریٹ کمشنر مکران کی موجودگی میں مقرر کئے جائیں گے گلزار ویلفیئر سوسائٹی گوکدان کے چیئرمین سعید جان گلزار کی سربراہی میں کیچ کے زمینداروں نے کمشنر مکران سے ملاقات کی ملاقات میں زمینداروں نے کمشنر مکران کو کھجور ریٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔



بی ایم سی ہاسٹل میں حقدار طلبہ وطالبات کو رہائش فراہم کی جائے گی‘یونیورسٹی انتظامیہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر مختلف خواتین تنظیموں کے نام سے پھیلا نے والے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا ہے یونیورسٹی کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ بیان پھیلانے والوں نے اس امر کو نظر کیاہے۔



کوئٹہ، دو افراد کی لاشیں برآمد، ورثاء کے حوالے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن اور سریاب روڈ کلی سردہ سے 2افراد کی لاشیں برآمدکرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن قبرستان سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے۔



فارماسسٹس کو احتجاج سے روک کر کیمپ اکھاڑ دیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پویس نے بے روزگار فارماسسٹس کو احتجاج سے روک کر کوئٹہ پریس کلب کے باہر لگائے احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ دیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بیروزگار فارماسسٹس الائنس کے زیراہتمام فارماسسٹس اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتے تھے۔



خضدار، دکاندار لا پروہ سرکار خاموش شہر میں گندگی اور کچرہ بیماریوں کا سبب بننے لگا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: خضدار بازار میں دکانداروں کی غفلت اور لاپرواہی اور خود ساختہ شتر بے مہار کی طرح من مانی کے خلاف متعدد بار درخواست چیف آفیسر، بازار صدر و حکامِ بالا کو دیتا رہا ہوں مگر دکاندار ان حضرات بڑے صوفی، حاجی تبلیغی، پیری، مریدی والے مسلمان اور ہندو عیسائی سب کے سب بازار کو گرد آلود کرنے میں بضد ہیں،



سی پیک اتھارٹی کاقیام کا فیصلہ خوش آئند ہے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سی پیک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس میں بلوچستان کو نمائندگی دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ محکمے کو شامل کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات پورے بلوچستان کو مل سکے۔



کرنٹ سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت؛ کے الیکٹرک مالک، سی ای او اور چیئرمین مفرور قرار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: درخشاں پولیس نے کرنٹ لگنے سے 3 نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس میں کے الیکٹرک کے مالک، چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) اور چیئرمین کو مفرور قرار دیتے ہوئے اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔



وفاقی محکموں میں بلوچستان کے انجینئرز کے کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا، سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ واپڈاسمیت دیگر وفاقی محکموں میں بلوچستان کے انجینئرز کے کوٹے پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،انجینئرز گرینڈ الائنس بلوچستان کے رہنماوں کی وزیراعظم سے ملاقات کروا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، انجینئرز بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور ترقیاتی کاموں کے معیار اور بروقت تکمیل پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔