محکمہ زراعت اور واپڈا زمینداروں کے مسائل پر توجہ دیں، ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دیگر شرکاء میں کمشنر مکران کیپٹن ر طارق زہری، ایس ای واپڈ ا ریاض پٹھان، محکمہ زراعت کے ضلعی سربراہ حاجی ظہور احمد،محکمہ ایم ایم ڈی کے ضلعی سربراہ شعیب اکرم کے علاوہ بلیدہ کے زمینداروں کے ایک وفد نے عبدالرحمان کی سربراہی میں شرکت کی۔وفد کے دیگر اراکین میں کہدہ حاصل،اختر بلیدی،محمد اسماعیل شامل اور دیگر شامل تھے۔



خضدار، کینسر نے ایک اور زندگی نگل لی،مرض تیزی سے بڑھنے لگا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: خضدار کے مختلف تحصیلوں میں کینسر کے مرض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،جمعرات کے روز تحصیل وڈھ کے علاقہ ڈانسر سے تعلق رکھنے والا نوجوان خلیل الرحمن کینسر کے عارضے کی سبب انتقال کر گئے۔



کوئٹہ سے چمن جانیوالی باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ3 افراد جاں بحق 3 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے ژڑہ بند کے قریب کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دلہا،اس کے بھائی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طورپر آر ایچ سی قلعہ عبداللہ منتقل کردیاگیا۔



حکومت بلوچستان ہر لحاظ سے عوامی توقعات پر پورا اتری ہے، لیاقت شاہوانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصے میں تعلیم و صحت کے ساتھ دیگر اہم شعبوں میں بھی مثالی کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم اقدامات اُٹھائے ہیں۔



افغانستان میں قیام امن اور عوام کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، پی کے میپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں آزاد اور جمہوری افغانستان کے صد سالہ جشن آزادی واستقلال کے موقع پر لراوبر پشتون افغان غیور ملت، افغان مملکت کے تمام اداروں، افغان حکومت اور تمام افغان عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے۔



گیس فراہم نہیں کی جارہی،بھاری بل ماہانہ بھیجے جاتے ہیں،صارفین پریشان اور مشکلات کا شکار،اوستہ محمد کے عوام کا پرسان حال کون؟

| وقتِ اشاعت :  


اوستہ محمد: اوستہ محمد کے عوام گیس کے بلوں سے تنگ آ گئے گیس نہ ہونے کے باوجود بلوں کی بھر مار سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کی شکایات کا ازالہ کریں عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد شہر کے مختلف وارڈوں میں چھ سات سالوں سے گیس کی پمپوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے صارفین سخت مشکلات اور دشواری سے دوچار ہیں۔



لسبیلہ ڈام بندر کے سمندر سے دولاشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


لسبیلہ: لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر سے دو لاشیں برآمد پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز ساحلی علاقے ڈام بندر کے ماہیگیروں نے اطلاع دی کہ سمندر میں دو لاشیں ہیں تو پولیس اور فشریز اہلکار لاشوں کو نکالنے کیکے بوٹ کے ذریعے گہرے سمندر میں گئے۔



ڈاکٹروں نے کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر رحیم خان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حکومت کودیا گیا 24گھنٹے کا الٹی میٹم ختم ہوچکا ہے مگر نا اہل حکومت کی جانب سے تا حال کسی قسم کی پیش رفت کا نہ ہونا نا اہل حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتی ہے لہٰذا ینگ ڈاکٹرز کی ایگزیکٹیو باڈی کے فیصلے کے کل سے جنرل آپریشن تھیٹرز سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔



ایف اے ایف ایس سی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان،نتیجہ 78فیصد رہا، چیئر مین بورڈ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی 2019کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ ملٹری کالج سوئی کے طالب علم شہریار نے 1040 نمبر لے کر پہلی پوزیشن جبکہ بی آر سی لورالائی کے حمیداللہ نے 1026نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ بی لورالائی کے ہی سید اسداللہ نے 1024نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔