خیبرپختون خوا حکام کا ایک روزہ قضا رکھنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: صوبائی وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے 28 روزوں پر عید منانے کے باعث ایک روزہ قضا رکھنے کااعلان کردیا ہے جب کہ ان لوگوں سے جنہوں نے 28 روزوں پر عید کی ہے ان سے بھی ایک قضا روزہ رکھنے کے لیے کہا ہے۔



قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثہ پر اظہار افسوس، وفاق بلوچستان کیساتھ مخلص ہوتا تو صوبے میں موٹروے طرز کی شاہراہیں بناتا ، بلوچستان اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے حوالے سے سنجیدہ ہوتے اور پنجاب کی طرز پر یہاں بھی موٹروے کا نظام ہوتا توآج یہ صورتحال نہ ہوتے قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندنوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا گیا بلوچستان حکومت بھی صوبے کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے حالات دن بدن گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔



کوئٹہ، سول ہسپتال کے اسٹریلائزرز پلانٹ کے ٹھیکے میں بد عنوانی بارے رپورٹ تیار،سیکرٹری صحت کو ارسال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں چار سال سے غیر فعال اسٹریلائزرز پلانٹ سے متعلق ایم ایس انکوائری رپورٹ چوبیس گھنٹے کے اندر مکمل کرلی گئی ہیلتھ ٹیک کمپنی نے ریکارڈ سمیت اپنا تحریری موقف پیش کردیا۔



یوسف عزیز مگسی کو خراج تحسین پیش، قومی حق حاکمیت کے حصول کیلئے جدوجہد ہمارا مشن ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام عظیم سیاسی بلوچ قوم پرست رہنماء شہید میر یوسف عزیز مگسی کے 84ویں برسی کی مناسبت سے بی این پی ضلع کوئٹہ کی جانب سے بلوچ کالونی مشرقی بائی پاس مگسی جرگہ ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔



مستونگ مشتبہ وائرس،حکومت نے 7رکنی ٹیم تشکیل دے دی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران نے گزشتہ دنوں مستونگ کے مختلف گرلز اسکولوں میں وائرس سے متاثر ہونے والے طالبات کے علاج اور اصل وجوہات معلوم کرنے کیلئے ایک 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دیا۔نوٹیفکیشن جاری کردی گئی۔کمیٹی بنانے کی تجویزBNPکیرہنماء ایم پی اے محترمہ شکیلہ نوید دہوار۔ثناء بلوچ اور سردارنوراحمد بنگلزئی نے دی۔



پنجگور، گاڑی الٹنے سے دو کمسن طالب علم جاں بحق، بچی زخمی

| وقتِ اشاعت :  


نجگور: پنجگور تحصیل پروم کے علاقے سورین میں پیک اپ گاڈی کو حادثہ دوکمسن طالب علم جاں بحق ایک بچی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور سے پروم جاتے ہوئے ایرانی دوہزار پیک اپ گاڈی تحصیل پروم کے علاقے سورین میں بے قابو ہوکر الٹ گئی۔



چاغی میں سیلابی ریلوں کی تباہی، ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


چاغی: ضلع چاغی میں حالیہ بارشوں نے یونین کونسل چلغازئی کے علاقے چل گزئی میں بھی تبائی مچا دی،گندم،انار،روحی کے کھڑی فصلیں تباہ ڈیم بھی پانی سے بھر گیا ہے ایک ہی بارش کے بعد ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، اہل علاقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔