گرلز کالج عمارت سے ہی محروم، فی میل اسٹاف کی جگہ میل سٹاف طالبات سکول میں تعلیم حاصل کرنے لگیں، اوستہ محمد کا مسیحا کون؟

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او پجار کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی گنجان آبادی والے شہر میں گرلز کالج کی بلڈنگ سے محروم اوستہ محمد کی طالبات گرلز کالج کی بلڈنگ اور فی میل اسٹاف سے محروم طالبات شام کے وقت ہائی اسکول میں اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور اور عدم سہولیات کی وجہ سے طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا۔



تمام دعوے ہوا ہوگئے، کوئٹہ، سحر وافطار کے اوقات میں گیس مکمل غائب روزے دار شدید پریشان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : شہر کے بڑے علاقے افطاری سے قبل گیس پریشر کی بندش کا شکار خواتین کو افطاری کی تیاری میں مشکلات مرد حضرات بازاروں سے روٹیاں پکوڑے لانے پرمجبور کوئٹہ کے اہم علاقوں کواری روڈ جان محمد روڈ خالق آباد نیو فقیر محمد روڈ اختر محمد روڈ سریاب روڈ بروری ہدھ پشتون آباد مشرقی بائی پاس سمیت کیقباد روڈ اورقریبی گلیوں میں پہلے روزے سے ہی افطاری سے قبل اس قدر گیس کم ہو جاتی ہے کہ روٹیاں بنانا تودور ایک انڈا بھی نہیں ابالا جا سکتا۔



نوشکی انتظامیہ اور پولیس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے، ڈی سی کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : نوشکی انتظامیہ اور پولیس کو مفاد پرست ٹولہ اپنی ذاتی مفادات کے لیے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں پولیس اور انتظامیہ محدود وساہل کے باوجود اپنی آہینی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نھبارہے ہیں عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے اپنی مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔



لیویز کے خاتمے کے خلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلو چستان ہا ئی کو رٹ کی چیف جسٹس محتر مہ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس جنا ب جسٹس محمد اعجاز سواتی پر مشتمل بینچ نے صو با ئی محکمہ داخلہ و قبا ئلی امورکی جا نب کو ئٹہ، گوادر اور لسبیلہ اضلا ع میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر نے سے متعلق سے جا ری کئے گئے نو ٹیفیکیشن کے خلا ف دائر آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہو ئے اس سلسلے میں متعلقہ صو با ئی حکام سے اگلی سما عت پر وضاحت طلب کر لی ہے۔



معروف دانشور رحیم بخش آزاد انتقال کر گئے،کراچی میں تدفین

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: قوم پرست وترقی پسند دانشور75 سالہ رحیم بخش آزادشدید علالت کے بعد انتقال کرگئے جن کی تدفین آبائی علاقے کراچی کے قبرستان موروڑمیں کی گئی، رحیم بخش آزاد مختلف کتابوں کے مترجم، جرائد کے ایڈیٹرز رہ چکے ہیں جبکہ سیاسی حوالے سے بھی ان کی بے شمار خدمات ہیں۔



مٹن بیف اور سبزیوں کے نرخ آسمان پر،یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خورد و نوش ناپید،سستا بازار بھی نہ رہ سکا،خضدار کے عوام جائیں تو کہاں جائیں؟

| وقتِ اشاعت :  


خضدار :  خضدار،رمضان المبارک میں بھی مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہیں ہو سکا،چکن،مٹن،بیف،دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئی،روزداروں کے چیخیں نکل گئی،یوٹیلیٹی اسٹورزمیں سامان نا پید،کاروائی کرنے والا کوئی نہیں،اتوار سستا بازار کا تسلسل بھی برقرار نہیں رکھا جا سکا۔



ٹیسٹ کے نام پر زرعی کالج کوئٹہ کے پیسے بٹورنے کے حزبے،طلباء ایکشن کمیٹی کا شدید احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں زرعی کالج کوئٹہ کی جانب سے کمپرینسیو ٹیسٹ لینے پر اپنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپرینسیو ٹیسٹ پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں بیچلرز کے طالب علموں سے نہیں لیا جاتا۔