کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات روز کا معمول بن گئے سڑک دو رویہ بنا یا جائے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نیشنل ہائی ویز پر آئے روز افسوسناک حادثات کے نتیجے میں انسانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے۔



جھا لاوان میڈیکل کالج ، اساتذہ کی کمی ناقص معیار تعلیم سمیت عمارت کی مرمت کے پیسے بھی ہڑپ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: جھالاون میڈیکل کالج میں معیار تعلیم کے ناقص اور پروفیسرز کی کمی اپنی جگہ لیکن اس کی عمارت کی مرمت پر صرف ہونے والے ایک ارب سے زائد رقم کو بری طرح کرپشن کا شکار کر دیا گیا ہے جھالاوان میڈیکل کالج حکومت بلوچستان کے نظروں سے مکمل طورپر اوجھل ہے ۔



نیب خود منی لانڈرنگ کا ادارہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو لگتا ہے کہ وہ اپوزیشن کے تمام ارکان کو جیلوں میں ڈال کر اپنی راہ ہموار کرلیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، ان کا حشر بھی وہی ہوگا جو آج پرویز مشرف کا ہورہا ہے۔



خضدار ، میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے سخت گیر احتجاجی مظاہرہ، پاکستان ورکرز فیڈریشن اور مزدور اتحاد کے ساتھ مل کر میونسپل کارپوریشن ملازمین نے احتجاج کیا، میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کو تالا لگا کر آفیسر ز کو دفاتر میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔



موجودہ حکومت کے دور میں اسلامی دفعات پر حملے ہورہے ہیں،مولانا فیض محمد ، مولانا قمر الدین

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا فیض محمد جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے مولانا قمرالدین جے یوآئی کے صوبائی رہنماء سید فضل الرحمن شاہ، مفتی عبدالقادر شاہوانی ، مولانا محمد اسحاق شاہوانی، سردار علی محمد قلندرانی و دیگر نے خضدار میں مدرسہ تحسین القرآن سونیجی میں دستار بندی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام نظریہ پاکستان کی حفاظت اور اسلامی تشخص کے دفاع کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔



پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے فنڈز لیپس ہونا آفیسران کی نااہلی ہے ، سرفراز ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


سبی:  صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت بلوچستا ن تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفراز خان ڈومکی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی جلدازجلد تکمیل میں کسی صورت غفلت ولاپرائی نہ کی جائے پی ایس ڈی پی میں لائی جانے والی اسکیمات کے فنڈز واپس جانا محکمہ کے آفیسران کی نااہلی ہے تمام وسائل محکموں کے مسائل کو حل کرنے میں صرف کروں گا کسی کام میں کسی قسم کی غفلت ولاپرائی قبول نہیں کی جائے گی ۔



ساحل وسائل پر دسترس کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اپنے عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑینگے ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لوگوں کی فلاح وبہبود ترقی وخوشحالی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی ہو ۔



بلوچستان کے طلباء پر دوسرے صوبوں میں تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں،ظریف رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ظریف رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کا تعلیمی ماحول تو دہائیوں سے زوال پذیری کا شکار ہے مگر جو پچھلے چند سالوں سے بلوچستان کے طلباء کو پنجاب میں اعلی تعلیم کے مواقع میّسر تھے اب وہ مواقع بھی چھینے جا رہے ہیں۔ 



بھاگ کو پانی دو ‘‘ تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ، احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ’’بھاگ ناڑی کو پانی دو‘‘ تحریک کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا تیسرا روز جاری،تحریک کی جانب سے پریس کلب کے سامنے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔