ملک کی موجودہ صورتحال ، بلوچستان میں پی ڈی ایم اے سول ڈیفنس و دیگر ادارے الرٹ کردیئے گئے ، افسران کی چھٹیاں منسوخ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ /اسلام آباد: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، سول ڈفینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت اور تمام عملہ اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے لائن حاضر ہونے کے احکام جاری کیئے ہیں۔



تربت بلیدہ شاہراہ ایک ارب 32 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوگا ،ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: صوبائی وزیر اطلاعات وہائر ایجوکیشن میر ظہوراحمدبلیدی کا 1ارب32کروڑ روپے کی لاگت سے زیرتعمیر تربت بلیدہ شاہراہ کے منصوبے کامعائنہ ، رواں سال جون تک منصوبہ پر کافی پیش رفت ہوگی اور عوام کادیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔



وزیراعلی کا خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے تمام محکموں کو گریڈ ایک تاپندرہ کی ڈویژنل اور ضلعی سطح پر خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے ڈویژنل اور ضلع کی سطح پر ریکروٹمنٹ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈویژنل ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈویژنل کمشنر ہوں گے جبکہ ایڈیشنل کمشنر، متعلقہ محکمے کے ڈویژنل ہیڈ اور متعلقہ محکمے کا گریڈ 18 کا نمائندہ کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔ 



سبی کا تاریخی میلہ شروع ، صحت مند جانوروں کی نمائش مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


سبی: سالوں پر محیط میرچاکرخان اعظم کے دور سے منعقد ہونے والا سبی کا سالانہ تاریخی اور ثقافتی میلہ مویشیاں و اسپاں 2019 کو رنگا رنگ، شاندار اور پروقار تقریب کا افتتاح گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان جان کمال خان نے کیا ۔



کراچی میں لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملنے کا معاملہ، غیرت کے نام پر قتل کا شبہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: حب ڈیم کے قریب پہاڑی سے ملنے والی نوجوان کی گلا کٹی لاش کی شناخت کرلی گئی تاہم خاتون کی تاحال شناخت ممکن نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔