عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل کریں گے، اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور حلقہ پی بی 23سے منتخب امیدوار اصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ عوام کی بلاامتیا زخدمت اور ان سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی بلکہ زئی اور خیلی کی بنیاد پر پائے جانے والے تضادات اور نفرتوں کا خاتمہ کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔



تربت میں موبائل نیٹ ورک نے بھی جواب دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت: تربت میں بجلی رہی نا انٹر نیٹ، الیکشن قریب آتے ہی موبائل نیٹ ورک بھی جواب دے گیا۔ ایران سے مکران کو سپلائی ہونے والے بجلی ایک مہینے سے مسلسل بجلی بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات او اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔



جمعیت نے اے این پی سے انتخابی معاہدہ کیاتھا جس سے مکر گئی ہے، اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


چمن: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدرونامزدامیدوارپی بی 23اصغرخان اچکزئی اور تحریک انصاف کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق ضلعی صدرپرنس نذیراحمدخان اچکزئی کے ہمراہ چمن پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے اصغر خان اچکزئی کی کی حالیہ انتخابات میں مکمل تائیدوحمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف اس مرتبہ ووٹ اے این پی کے امیدوارکودینگے اوران کے ساتھ بھرپورانتخابی مہم چلائینگے اور انہیں کامیابی سے ہمکنار کر کے دیکھائیں گے ۔



تحریک انصاف کے امیدوار شفیق الرحمن ساسولی سردار اختر مینگل کے قافلے میں شامل

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 269 کے نامزد امیدوار میر شفیق الرحمن ساسولی حلقہ این اے 269 سے بی این پی اور ایم ایم اے کے مشترکہ امیدوار سردار اختر جان مینگل کے حق میں دستبردار ہونے کے ساتھ اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔