کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات قمر مسعود نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سوشل سیکٹر کی ترقی کے ساتھ انسانی ترقی اور ان کی صلاحیتوں کے ابھارنے کے لئے نچلی سطح پر کام کررہی ہے۔
ریاض: ریاض کے مشہورِ زمانہ ’’رٹز کارلٹن‘‘ فائیو اسٹار ہوٹل میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت نظربند سعودی شہزادوں اور دیگر اہم شخصیات کے سونے کےلیے زمین پر لگائے گئے بستروں کی ایک مختصر ویڈیو امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جاری کردی ہے۔
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب اور اسلم رئیسانی کیخلاف تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی۔
حب: سابق نگران وزیراعلی و رکن بلوچستان اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ مقامی افراد کی زمینوں پرلیز کے نام پر قبضہ گری کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔
کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے بیان میں صحافت سے وابستہ افراد کو موجودہ حالات میں در پیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اندرون صوبہ متعدد پریس کلبز کو تالے لگ چکے ہیں اور صحافی برادری نہایت مشکل صورتحال کا سامنا کر رہی ہے ۔
پسنی : پسنی فش ہاربر بحالی کیلئے نیشنل پارٹی کی احتجاجی دھرنے کو ایک ہفتہ مکمل۔پسنی فش ہاربر سے پسنی کے لاکھوں ماہی گیروں کی روزگار وابستہ ہے ، نیشنل پارٹی مقامی ماہی گیروں کے لئے آخری دم تک جدوجہد کرتی رہے گی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو جاپان میں یوکوٹا فضائی اڈے پر امریکی فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “کوئی بھی، کوئی آمر، کوئی حکومت۔۔۔امریکی عزم کو کمزور نہ سمجھے۔”
سمندری طوفان ‘ڈمری’ ویتنام کے جنوب وسطی ساحلی علاقوں میں بڑی تباہی کا باعث بنا ہے اور اب تک اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کم 27 تک جا پہنچی ہے جب کہ 22 افراد اب بھی لا پتا ہیں۔