خضدار: بجلی ناپید، 6گھنٹے ملنے والی بجلی بھی اپ ڈاؤن کا شکار، زمیندار پریشان

| وقتِ اشاعت :  


خضدار ( نمائندہ خصوصی ) خضدا رواپڈا کی ظلم زیادتیاں جاری ہے بجلی کی سپلائی میں عوام پریشانی میں مبتلا ہے 24گھنٹوں میں صرف 6گھنٹے بجلی ملنا اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے واپڈ ا کی زیادتیاں جاری عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ان خیالات کااظہار خضدار اور دیگرگرد نواح کے… Read more »



پنجگور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال ہورہاہے پارٹی عوامی طاقت سے جیتے گی،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ پنجگور کے ڈی آر او ‘ آر او کا جانبدارانہ رویہ اور غیر قانونی طریقے سے آئے روز سرکاری مشینری کو نامزد امیدوار کیلئے استعمال کرنا اور غیر قانونی طریقے سے فہرستوں کی تبدیلی اور سرکاری پارٹیوں کے امیدواروں کو اپنی… Read more »



ڈیرہ مراد جمالی، اوچ پاور پلانٹ کے13مزدوروں کو نامعلوم افراد نے ویگن سے اتارکراغواء کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار )صدرپولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوری کیلئے آنے والے 13 مزدورں کو گن پوائنٹ پر مسافر ویگن سے اتار کر اغواء کر لیا واقعہ کے بعد پولیس سیکورٹی فورسز نے اوچ پاور پلانٹ کی سیکورٹی کو مزید… Read more »



بلدیاتی انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونگے،فوج الیکشن کمیشن کی درخواست پر بلائی گئی،وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے ملنے والے اختیارات کو کوئٹہ میں جمع رکھنے کی بجائے انہیں بلدیاتی انتخابات کے ذریعے نچلی سطح پر منتقل کریں گے ،انتخاب مخالف جماعتوں کو عوام سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق نہیں چھیننا چاہیے ، ہماری حکومت اور جماعت پر… Read more »



حقوق کاتحفظ نہ ہو تو عوام قانون اپنے ہاتھوں میں لیتے ہیں،افتخار محمد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں محرومیاں اور بے چینی پائی جاتی ہیں، عوام کے حقوق کا تحفظ نہ کیا جائے تو وہ قانون اپنے ہاتھوں میں لے لیتے ہیں ، ملک کی موجودہ صورتحال میں تمام ریاست کے تمام ستونوں کی ذمہ داری بنتی ہے… Read more »



سندھ :بلدیاتی انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت میں ٹھن گئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی(آزادی نیوز)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کھٹائی میں پڑگئے،قائم علی شاہ کی حکومت کہتی ہے 18جنوری کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔الیکشن کمیشن کہتا ہے پروگرام وہی رہے گا،سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18جنوری کو ہی ہوں گے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت میں ٹھن گئی۔ شرجیل میمن… Read more »



بلوچستان :بلدیاتی انتخابات میں تین دن رہ گئے،انتخابی سر گرمیاں جا ری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )سرد موسم کی سختی خاطر میں لائے بغیرسیاسی جماعتیں انتخابی سرگرمیان جاری رکھے ہوئے ہیں۔جلسے جلوس کارنر میٹنگز اور انتخابی تقریبات کا انعقاد خوب دھوم دھڑکے سے کیا جارہا ہے ،اس کیساتھ الیکشن کمیشن کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔کئی اضلاع میں پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے،جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر عملے کی… Read more »



چیئرمین نیب تقرری کیخلاف عمران خان کی ترمیمی درخواست

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد(آزادی نیوز)عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں ترمیمی درخواست دائر کردی ہے، ذرائع کے مطابق دائر کی گئی در خواست میں موقف اختیارا کیا گیا ہے کہ قمر زمان چودھری کا سروس رiکارڈ تنازعات سے بھر پور ہے ، تقرری کالعدم قرار دی جائے ،ایسے شخص کے نام… Read more »



ایٹم بم پاکستان کی نہیں ،پاکستان کو ایٹم بم کی حفاظت کرنا پڑ رہی ہے،حاجی عدی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد(آزادی نیوز)اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ایٹم بم پاکستان نہیں بلکہ پاکستان کو ایٹم بم کی حفاظت کرنا پڑ رہی ہے، اعلیٰ عدلیہ ، اعلیٰ فوجی افسران اور بیوروکریٹس اپنی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کریں۔سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ افغانستان… Read more »



کراچی میں ہلاکتوں پر احتجاج، حالات کشیدہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی (آزادی نیوز)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مذہبی رہنما سمیت دس افراد کی ہلاکت کے خلاف آج مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما دیدار جلبانی کی نمازِ جنازہ ایم اے جناح روڈ پر ادا کر… Read more »