نواز شریف نے کفن باندھ لیا، شہباز گل

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ نواز شریف پہلے والا نواز شریف بلکہ بلکہ انقلابی بن چکا ہے۔



رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کےسامنے نوٹیرائز کرایا،فواد چودھری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔



انصاف کی یقین دہانی تک نواز شریف کو واپس نہیں آنا چاہیے، رانا ثنااللّٰہ

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللّٰہ کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہنا ہے کہ پارٹی کا فیصلہ ہے کہ جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی اُنہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔



ریاست بتائے کن شرائط پر کالعدم TTP سے سیز فائر ہوا: رضا ربانی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر و رہنما میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کیے گئے، کہا گیا کہ سیز فائر ہو گیا، ریاست کو بتانا ہو گا کہ کن شرائط پر کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے۔