بھارت نے ہماری بنائی ہوئی پالیسیوں کو اپنا کر معاشی ترقی حاصل کی: نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں، آپ سے ہمیشہ مشاورت کی ہے اور مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے، ہماری بنائی پالیسیوں سے پاکستان کی کاروباری برادری نے بھرپور عمل کیا، ہماری بنائی پالیسیوں کو بھارت نے اپنایا اور معاشی ترقی حاصل کی۔



پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں: ایم ڈی آئی ایم ایف

| وقتِ اشاعت :  


امریکی جریدے  بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔



امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی کروادی

| وقتِ اشاعت :  


مذاکرات میں سرکاری اداروں میں اصلاحات،نجکاری پروگرام کی پیش رفت،آمدن بڑھانے، اخراجات میں کمی، ڈالر اِن فلوز، ادارہ جاتی اصلاحات،قرض پروگرام کے دوران توانائی کے شعبے میں سبسڈی نہ دینے، بجٹ خسارہ کم کرنیکے اقدامات، پاور سیکٹراورپیٹرولیم سیکٹر کے لیے ری بیسنگ،ایڈجسٹمنٹ اور گردشی قرضے میں کمی کا پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔



پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو تنخواہیں 2 گنا کر دیں گے : بلاول بھٹو زرداری

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 5سال میں تنخواہوں کودگناکریں گے،ہاری کارڈایسےبنائیں گےجیسےبی آئی ایس پی کارڈتھا،ہاری کارڈسےکسانوں،ہاریوں کوبراہ راست مددفراہم کریں گے، کہ 8 فروری کو انتخاب کا دن ہو گا، الیکشن شیڈول اب تک نہیں آیا، لوگ پوچھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا منشور کیا ہے ، ہمارا منشور قائد عوام کا دیا ہوا منشور ہے ۔



انتخابی مہم، بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے کے پی کا دورہ کریں گے

| وقتِ اشاعت :  


پیپلز پارٹی کے رہنما امجد آفریدی نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے کے پی کا دورہ کریں گے۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی امجد آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں 16 نومبر سے خیبر پختون خوا کا دورہ… Read more »