عوامی فلاح و ترقی اولین مقصد، شاہد گچکی نے مکران عوامی کاروان کا اعلان کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


شاہد گچکی کی قیادت میں مکران عوامی کاروان کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ۔ کیچ تربت میں ایک پُروقار تقریب کے دوران معزز سیاسی راہنما شاہد گچکی نے مکران عوامی کاروان کے باضابطہ قیام کا اعلان کیا۔ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور کاروان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شاہد گچکی نے کہا کہ ہمارا حلقہ مدتوں سے بنیادی مسائل کا شکار ہے، نوجوان بے روزگاری سے دوچار ہیں، صحت کا نظام مفلوج ہو چکا ہے، زراعت زوال پذیر ہے اور انفراسٹرکچر کی حالت ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے مکران عوامی کاروان ایک مضبوط عوامی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ شاہد گچکی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے حلقے میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے ماڈرن دیہات قائم کریں گے



ایشیاکپ 2025، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

| وقتِ اشاعت :  


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کے خلاف… Read more »



کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ غازی خان میں کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کے ساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے جن میں 2 ہزار سال پرانے نوادرات اور سکے شامل ہیں۔



گواہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی ضمانت منظور کر لی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملک مخالف سرگرمیوں اور اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی مقدمہ نے مقدمہ درج کرایا لیکن کوئی پرائیویٹ گواہ پیش نہیں کیا۔



“عجیب بات ہے، جن لاپتہ افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی، اب انہی کو پیسے دے رہی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ”

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کے کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ عجیب بات ہے! جن لاپتا افراد کو حکومت دہشت گرد کہتی رہی اب ان کو پیسے دے رہی ہے جبکہ عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو لاپتا شہری عمر عبداللہ کے اہل خانہ کو امدادی رقم کا چیک جاری کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کی۔



کراچی میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ 38ویں روز میں داخل

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : کراچی میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ بدستور جاری ہے اور بدھ کے روز یہ اپنے 38ویں دن میں داخل ہوگیا۔ احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے باہر لگایا گیا ہے جہاں لاپتہ نوجوانوں کے والدین اور اہل خانہ انصاف کے حصول اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے مطالبے پر مسلسل بیٹھے ہیں۔



غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو حراست میں لیں گے، گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، کراچی پولیس چیف

| وقتِ اشاعت :  


ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں کی گاڑیاں بند کر دیں گے، ان کا چالان بھی ہوگا، حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔



امریکہ کی بی این پی کے جلسے پر خودکش حملے کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ 2 ستمبر کو کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی ایک میٹنگ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، جس میں 15 افراد جان سے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔ ہم جان سے جانے اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔