ایمان مزاری پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا کیس، پولیس اور مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایمان زینب مزاری کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر پولیس اور مدعی مقدمہ کو 9 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔



بلوچستان بلدیاتی انتخابات:مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق49زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ /اندرون بلوچستان : بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دستی بم،راکٹ حملے،فائرنگ اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 49افراد زخمی ہوئے ہیں کئی پولنگ اسٹنشنز پر گھنٹوں پولنگ کا عمل تعطل کا شکار رہا بیلٹ پیپرز چھیننے اور جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوششوں کے واقعات میں سامنے آئے۔ وزیراعلی نے پرتشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر خزانہ نے خبردار کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مزید ختم کی جائے گی؟ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم سبسڈی پر فیصلے میں تاخیر سے قومی خزانے… Read more »



ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

| وقتِ اشاعت :  


مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘



ڈالر کی قیمت میں کمی، نرخ 200 روپے سے نیچے آگئے

| وقتِ اشاعت :  


جمعہ 27 مئی کو دن کے شروعات میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں یکدم ڈھائی روپے کی کمی ہوئی اور ڈالر 200 روپے کی سطح سے نیچے آگیا، یہ رجحان دن بھر جاری رہا اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 199.76 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔



پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: عمران خان پنجاب میں داخل، کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے کارکن  اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ کراچی میں نمائش چورنگی پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئی ہیں۔