پاکستان کی تعمیر کے لیے دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں، وزیر اعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شہباز شریف کی کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر دھرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ساڑھے تین سال میں جو تباہ شدہ معیشت ہمیں ملی ہے ہم اسے توانا کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔



حساس اداروں کے مطابق عمران خان پر خودکش حملے کا خطرہ ہے: اٹارنی جنرل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی… Read more »



اسلحہ برآمد؛ ثابت ہوگیا عمران نیازی سیاست نہیں کررہا دہشت گردی پر اتر آیا ہے، وزیرداخلہ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا،  پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں، سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے، یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔



عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے تو قوم اسے نہیں چھوڑےگی، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے، قوم اسے نہیں چھوڑے گی، یہ قوم عمران نیازی کو معاف نہیں کرے گی، تمہارا گریبان ہوگا اور اس قوم کا ہاتھ ہوگا ۔



عمران حکومت میں سی پیک کے گیٹ وے گوادر کومکمل نظر انداز کیا گیا ، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں سی پیک کے گیٹ وے گوادر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا،بندرگاہ پر پر کام نا ہونے کی وجہ سے اس کی گہرائی 18 میٹر سے کم ہو کر 11 میٹر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے اب کوئی بڑا جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا، چھوٹی چھوٹی لانچوں کے طرز کے جہاز ہی وہاں لنگر انداز ہو رہے ہیں یہ سی پیک کے خلاف مجرمانہ غفلت تھی ۔



عمران خان کو گرفتار کرینگے، رانا ثناء نے اپنی مرضی بتادی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے لاہور میں ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے دل کی مرضی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔



وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی مابین ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیایسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں لیگی وفد میں رانا ثنااللہ، ایاز صادق، مفتاح اسماعیل، احسن اقبال سمیت اہم رہنما موجود تھے، جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سےسلیم مانڈوی والا، جلال فاروق، جمیل احمد اور لیاقت علی شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات دیر تک جاری رہی۔