پاکستان افغانستان اور چین ایک دوسرے کی خودمختاری کے دفاع پر متفق ہو گئے ہیں ،محموداچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ /اسلام آباد:  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،افغانستان اور چین کے وزراء خارجہ نے بیجنگ کے اجلاس میں مل بیٹھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایک دوسرے کی خودمختیاری کا خیال رکھا جائے گایہ ہماری سیاست کی مثبت تبدیلی ہے کہ پاکستان بھی اس پر متفق ہے کہ یہ خطہ دوسرے قوتوں کی جنگ کا مرکز نہ بنے ۔



”بلوچی ہمارے بھائی اور دل کا ٹکڑا ہیں“

| وقتِ اشاعت :  


ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچی ہمارے بھائی اور دل کا ٹکڑا ہیں، کراچی میں کوئٹہ سے زیادہ بلوچ رہتے ہیں، یہ بلوچستان کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتے، فتنہ الہندوستان بلوچستان کی ترقی کے خلاف ہیں، رستہ دشوار اورطویل ہو سکتاہے، فتح حق کی ہوتی ہے۔



بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ دہشت گردوں کی پراکسی ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’بی وائی سی (بلوچ یکجہتی کمیٹی) جو مسنگ پرسن کی تصاویر کو لے کر پھرتے ہیں جب ہم دہشت گردوں کا ڈی این اے کرتے ہیں تو آدھے سے زیادہ ان میں مسنگ پرسن نکلتے ہیں۔‘



بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے سابق وی سی پروفیسر اختر بلوچ انتقال کرگئے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ مختصر علالت کے بعد کراچی کے آغا خان اسپتال میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پروفیسر اختر بلوچ ایک ممتاز ماہر تعلیم اور محقق تھے۔ انہوں نے تدریس کے شعبے… Read more »



بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے، ترجمان  فوج

| وقتِ اشاعت :  


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔



سینیٹ اجلاس: ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا،فیصل واوڈا

| وقتِ اشاعت :  


جمعرات کو جاری سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے ملک کی سلامتی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے دفاعی بجٹ میں دو سے تین گنا اضافے کی پرزور تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے اب… Read more »



خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں،محسن نقوی

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں زیرو پوائنٹ پر اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنےکی گھناؤنی سازش ہے۔



پاکستان بھارت  کشیدگی کے بعدواہگہ-اٹاری سرحد پر روزانہ تقریب دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


بھارت نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ واہگہ-اٹاری سرحد پر روزانہ ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب دوبارہ شروع کرے گا۔ یہ تقریب رواں ماہ کے اوائل میں دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں کے بعد پیدا ہونے والے شدید تناؤ کے باعث وقتی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔



لیاری سے کالعدم بلوچ عسکری تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار، رینجرز/سندھ پولیس

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان رینجرز (سندھ) اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے لیاری سے کالعدم بلوچ ملیٹنٹ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ درویش عرف ساگر محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے۔