سیکرٹریٹ ملازمین کو حق ماننے پر جیلوں میں بند کیا گیا،رؤف مینگل

| وقتِ اشاعت :  


سبی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل اور واجہ یعقوب بلوچ نے کہا کہ بلوچستان حکومت دن رات ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کے دعوئے کرتے نہیں تھکتی جبکہ سیکرٹریٹ ملازمین جو اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو ان کو گرفتار کرکے بلوچستان کی مختلف جیلوں میں بند کردیا جاتا ہے جو قابل مذمت عمل ہے۔



کوئٹہ،مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال،قیمتیں دوگنی کر دی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانور وں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے امیر وغریب دونوں پریشان وحیران ہیں تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کا چاند دیکھنے کیلئے 22اگست کو انتظامات کئے گئے توقع ہے کہ عید 2یا 3ستمبر کو ہوگی ۔



بلوچستان کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے خفیہ اداروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،جنرل قادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقاد ر بلوچ نے تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں بلو چستان کی نشستیں 17 سے بڑھا کر 31کی جائیں اور بلو چستان کے ہر اضلاع کے لئے ایک نشست مختص کی جائے، بلوچستان میں حلقے بہت بڑے بنائے گئے ہیں ، میرا حلقہ 15ہزار سکوائر کلومیٹر پر مشتمل ہے۔



نیب نے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، نیشنل بنک کے صدر سے طویل پوچھ گچھ

| وقتِ اشاعت :  


اسلا م آباد : پاناما لیکس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اس ضمن میں نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیر کو پیش ہوئے۔



نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہےاور اگر اس کا اطلاق ہوا تو بہت خطرناک ہوگا اس کے ذریعے عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔



پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ملکی بقاء اسلامی نظام میں ہی ہے ،غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علما اسلام ( ف ) کے مرکزی سیکر یٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ،اور اسی نام پر اس کی بقا ء4 ہے اسلام ہی وہ واحد نعرہ اور مقصد ہے جو ہمیں ایک قوم کے طور پر جوڑ کے رکھا ہوا ہے۔



اے این پی کے دونوں دھڑوں میں انضمام کا فیصلہ، اعلان جلد کر دیا جائے گا

| وقتِ اشاعت :  


صوابی: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے سیاسی میدان میں عمران خان کامقابلہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں پرزوردیاکہ وہ 2018میں ہونے والے انتخابات کیلئے اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے،صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈینگی آیا ہے کیا عمران خان کی تبدیلی یہی ہے۔