خطے میں تبدیلیوں سے نئے مقامی مواقع پیدا ہوئے ہیں،گورنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گو رنر بلو چستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بین الا قوامی اور خطے کے حالا ت میں تبدیلیوں نے معاشی و تجا رتی تر قی کے نئے اور غیر معمولی مو اقع پیدا کئے ہیں ضرورت اس با ت کی ہے کہ تمام تر توانا ئی کو بروئے کار لا کر اور دستیاب وسائل کو ضرورت کے مطابق جد ید خطوط پر استوار کر کے ان مواقعوں سے بھر پور استفاد ہ کیا جا ئے ۔



کوئٹہ کے بلوچ علاقوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کی فلاح بہبود اور انہیں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں بلوچستان بھر میں عوام معاشی معاشرتی بد حالی اور تنگ دستی کا شکار بنتے جارہے ہیں اور عوامی خدمت کی وجہ سے حکمران اپنے گروہی اور انفرادی خدمت پر توجہ مرکوز کررکھے ہیں ۔



بلوچستان میں امن کے قیام میں ایف سی نے جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے وکیل طاہر خٹک کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام میں ایف سی نے جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے ایف سی صوبائی حکومت کے احکامات پر صوبے میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے جس پر حکومت اور اہل بلو چستان فرنٹےئر کور بلوچستان کے جوانوں کے مشکو رہیں وکیل طاہر خٹک اپنے ذاتی تجزیے پیش کررہے رہیں ۔



بولان ،گوکرت میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کا حملہ

| وقتِ اشاعت :  


مچھ: گوگرت لیویز تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ لیویز ایف سی اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان کافی وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد حملہ آوروں پہاڑوں میں فرار سیکورٹی خدشات کی بناء پر بولان قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔



شہید بگٹی کی 11ویں برسی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتال ہو گی ، جے ڈبلیو پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی 11ویں برسی کے موقع پر آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے کارکن بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔



پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77لاکھ ، مردم شماری کے ابتدائی نتائج سامنے آگئے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77لاکھ تک پہنچ گئی جس میں مردوں کی تعداد 10کروڑ 64لاکھ 50ہزار اور خواتین کی آبادی 10کروڑ 13لاکھ15ہزار ہے۔



پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، سربراہ پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اور افغانستان کے خلاف استعمال ہونے والی خفیہ پناہ گاہیں نہیں جب کہ پاکستان ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔