ڈرگ کورٹ نے 4میڈیکل سٹورزمالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ ،بلالائسنس اور غیر ملکی ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 3ادویہ ساز کمپنیوں سمیت 4میڈیکل سٹورز مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں بلکہ 2میڈیکل سٹور مالکان کو اشتہاری قراردیکر متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ انہیں گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرے ۔



قلات، بی این پی کے زیر اہتمام ریلی واحتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات میں بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملہ اور قلات میں کمسن لڑکا حسنین دہوار پر تیزاب گردی کے خلاف بی این پی کے کارکنان سراپا احتجاج ، مشتعل مظاہرین کا قلات کے سڑکوں پر مارچ، صوبائی حکومت اور قلات انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔



کراچی:پاک بحریہ کے شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : گذشتہ روز جیونی میں دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پا ک بحریہ کے دو اہلکاروں سید حسن رضا( میڈیکل ٹیکنیشن) اور خلیل مراد (لیڈنگ فائر مین) کی نماز جنازہ آج یہاں پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاء میں اد ا کردی گئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔



اختر مینگل کے گھر پر حملے کیخلاف خضدار میں احتجاجی ریلی، وڈھ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اخترجان مینگل کی رہائش گاہ (سرداری قلعہ) پر بم حملے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی خضدارکیجانب سے ایک ریلی نکالی گئی ااور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔



گوادر ایئر پورٹ کو تیس جولائی تک بند کر دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : سول ایوی ایشن گوادر نے گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ یکم جولائی سے تیس جولائی تک ہر قسم کی آپریشنل کیلئے بند کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔ گوادر ایئر پورٹ کی رن وے و دیگر ایریا کی توسیعی کی جائے گی ۔



قلات ,معصوم بچے پر تیزاب حملہ

| وقتِ اشاعت :  


قلات : بلوچستان کے علاقے قلات میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کیپٹن خدابخش دہوار کے گیارہ سالہ معصوم کمسن بچے حسنین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔



دہشت گر دوں کوجلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جیونی بازار میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے دو جوانوں کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔