بلوچستان میں عام آبادیوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سخت ترین آپریشن کے اعلان کے بعد ہونے والی کاروائیوں کے دوران عام لوگوں کی ہلاکت، گرفتاریوں اور گھروں کی لوٹ مار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کاروباری حکمران مخصوص طبقہ کی سرمایہ کا بچانے کے لئے بلوچستان میں قتل عام برپا کیے ہوئے ہیں۔



دہشت اور طاقت کے زور پر ہمیں اپنے منزل سے دستبردار نہیں کیاجاسکتا، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


سوراب: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ دشمن ہماری استقامت اورتاریخ سے واقف نہیں ،عزم اورہمت سے ان کے گھناؤنے منصوبوں کوناکام بنادیں گے ۔



پٹ فیڈر اور کھیر تھر کینال میں ہزاروں غیر قانونی واٹر کورسز کی موجودگی کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کی پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سمیت دیگر ذیلی شاخوں میں تین ہزار سے زائد غیر قانونی پائپ واٹر کورسز موٹر پمپس کے ذریعے ہزاروں کیوسک زرعی پانی یومیہ چوری ہونے کا انکشاف ٹیل کے زمیندار پینے کے پانی کیلئے ترس گئے 500سو سے زائد دیہاتوں کے تالاب خشک جانور مرنے لگے انسانی آبادی کی نقل مکانی پانی چوری کے خلاف زمیندار کاشتکار تحریک نے 24مئی کو احتجاج کی کال دے دی ۔



پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کی راہ میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،یارمحمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی امیدوں کا واحد محور ہیں اللہ تعالیٰ نے ذمہ داری دی تو پی ٹی آئی بلوچستان کے عوام کو چوروں سے نجات دلا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔



بلوچستان اسمبلی کے اراکین میڈیا پر برس پڑے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ارکان میڈیاپربرس پڑے، رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ اگر ہم میڈیا والوں کو خرچ دیں تو ابھی فوٹو بھی لگے گا اور بیان بھی، صوبائی وزیر تعلیم رحیم زیارتوال اسمبلی میں ہمارے موقف کو درست طریقے سے شائع نہیں ہورہا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اشتہارات بند کر دیں گے۔



ڈیرہ بگٹی وگردونواح میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی شہر اور گردونواح میں خسرہ کی بیماری شدت اختیار کر گیامحکمہ صحت حکام کے مطابق کلی زانکو میں ایک ہی خاندان کے 20 افراد بھی متاثرین میں شامل ہیں حکام کے مطابق گھر کے سربراہ سابق فراری کمانڈر علی محمد بگٹی ہیں۔



آئندہ الیکشن میں نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی ،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کی اس وقت منظم ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور 2018ء کے انتخابات میں نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کی صورتر میں سامنے آئے گی تمام ضلعی تنظیمیں پارٹی معاملات پر خصوصی توجہ دیں ۔