کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کی طلباء تنظیموں نے کہا ہے کہ وائس چانسلر اورانتظامیہ ملکر ایچ ای سی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں انکی پالیسیاں صوبے میں تعلیم کو فروغ دینے کی بجائے مزید تباہی کی طرف لے جارہی ہیں جامعہ میں میرٹ کی کھلم کھلا پامالی کی جارہی ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں گے ۔