|

وقتِ اشاعت :   1 hour پہلے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہےکہ پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے جب کہ بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے، دنیا میں لوگ پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر محسوس کرتے ہیں،  مشرقی سرحد کے اس پار، تنہائی، ناکامی اور رسوائی ہے اس کے سوا کچھ نہیں، پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے اور مشرقی سرحد کے دوسری طرف تاریکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مشرقی سائیڈ سے کبھی مذمت تک نہیں کی گئی، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا بھر میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا،  معرکہ حق سفارتی سطح پر بھی لڑا گیا اور پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے ثبوت مانگے تو بھارت کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں تھا، بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے اور پاکستان دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا، پاکستان کا ہر طبقہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، اے پی ایس ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ، ہمارا ہر طبقہ دہشتگردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، دوسری جانب ایک ایسا ملک ہے جس کا کبھی کلبھوشن پکڑا جاتا ہے اور کبھی ابھینندن۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *