سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے بارے میں حکومت کی طرف سے لکھے گئے خط کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں حکومتی خط پر غور و خوص کیا جا رہا ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اس سلسلے میں سینیئر ججوں سے مشاورت بھی کی ہے
کراچی: کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ سے متعلق تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے مبینہ طور پر ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے پر عزیر بلوچ کے خلاف فوجی عدالت میں جاسوسی کا مقدمہ چلانے کی سفارش کردی۔
لاہور: تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے وزیر اعظم نوازشر یف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف پر کر پشن ثابت ہوئی تو وہ گھر نہیں جیل میں جائیں گے ‘نوازشر یف بتادیں پیسہ کیسے باہر گیا ہمیں جلسوں کی بھی ضرورت نہیں رہیگی ‘میاں صاحب 2018نہیں آئیگا دلی ہنوزدوراست ‘‘میرے سمیت پورے ملک کا احتساب کیا جائے مگر سب سے پہلے نوازشر یف اور انکی فیملی کا احتساب ہوگا جس سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘جب بھی نوازشر یف سے حساب مانگے انکے چہرہ کا رنگ لال ہو جاتا ہے اور (ن) لیگ اپنی لیڈر کی کر پشن کو بچانے کیلئے ڈرامہ کر رہے ہیں ‘ہمیں موجودہ نظام کیخلاف کھڑ اہونا ہوگا اگر ہم اس نظام کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو یہ ملک نہیں چلے گا
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کے معاملے پر کانگریس کو رضامند کرنا اوباما انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور یہ سودا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں جب کہ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پربھی منفی رویئے کا اظہار کررہے ہیں۔
کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک نجی نیوز چینل کے اینکرپرسن اپنی ٹیم کے ہمراہ پستول لے کر اسمبلی کے اندر پہنچ گئے۔ مذکورہ اینکر اور ان کی ٹیم کو بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، جن کا مقصد اسمبلی کی سیکیورٹی کے انتظامات کو ‘بے نقاب’ کرنا تھا
اسلام آباد: ایک طرف حکومت جہاں دینی مدارس کی رجسٹریشن اور ان کی نگرانی کے نظام کو مربوط بنانے کی خواہاں ہے، تو دوسری جانب ملک میں مدارس اور ان میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جب تک پاناما لیکس کے معاملے پر قوم سے سچ نہیں بولیں گے تو مزید دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے۔ لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے حکمران قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں،
اسلام آباد/بیجنگ: وفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے پر جوش ہے ،پاکستان مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی کا موقع فراہم کرتا ہے،پاکستان محل وقوع کے اہمیت ،کم پیداواری لاگت اور چین کی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے اقتصادی مواقع پید ا کر سکتا ہے،چین کی ترقی پاکستان کے لئے مشعل راہ ہے۔ بدھ کو وزارت منصوبہ بندی وترقی کی جا نب سے جاری کیے گیے