روس کی شام میں فوجی مداخلت کا آغازاوراختتام عجلت میں ہی ہوا ،بشارالاسد کے استعفیٰ کے امکانات بڑھ گئے

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: روس کی فوج مداخلت جتنی عجلت سے شام میں شروع ہوئی تھی اسی تیز رفتاری سے ختم بھی ہو گئی پوٹن نے اچانک شام سے اپنے افواج کی واپسی کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ ہوائی حملوں میں بہت زیادہ کمی کر دی ہے شام حکومکت مخالف جنگجوؤں کے خلاف ہوائی حملے نہ ہونے کے برابر ہیں پوٹن کا فوجیں واپس بلانے کا اعلان اس وقت آیا جب جنیوا میں امن مذاکرات شروع ہوئے کہ شام میں جنگ بندی کے بعد نئی حکو مت سازی پر مذاکرات شروع کئے جائیں جس میں صدر بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہو گا شام کی خانہ جنگی میں تین لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں یا اپنا وطن چھوڑ چکے ہیں شام میں امن کے دوبارہ قیام کے لئے مغرب اور روس کا موقف یکساں نظر آتا ہے روس کی شام میں طویل عرصے تک موجوددگی کی صورت میں روس کو فائدہ سے زیادہ نقصانات کا اندیشہ ہے



25 غیر ملکی این جی اوز کو کام کی اجازت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے 25 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کو نئے طریقہ کار کے تحت رجسٹریشن کرانے اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان میں باضابطہ طور پر کام کرنے کی اجازت دے دی۔



بلوچستان ،ایف سی وردی میں ملزمان وارداتیں کر رہے ہیں تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں ،اراکین قومی اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ارکین نے ملک میں زرعی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنانے اور کاشتکاروں کو سبسڈی دینے بلوچستان میں ایف سی کی وردی میں وارداتوں کی روک تھام کیلئے ایف سی کی وردیوں کے عام استعمال پر پابندی عائد کرنے اور ایبٹ آباد سے ریلوے بکنگ آفس ختم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔منگل کے روز اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے جے یوآئی کے رکن اسمبلی مولانا امیر زمان نے کہاکہ بلوچستان کے کاشتکاروں کو اس وقت بعض کھادیں دستیاب نہیں ہیں



ایک مائنڈسیٹ پارلیمان کو پھلنے پھولنے نہیں دے رہا ملک کی ترقی کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی قبول کرنا پڑیگا،رضا ربانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ خواتین اراکین پارلیمنٹ نے ہر دور میں جمہوریت کے فروغ ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے کوششیں کی ہیں اور کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری نظا م اپنی جگہ پر موجود ہے انہوں نے کہا کہ آج ہماری جمہوریت اور پارلیمان پاکستا ن کی خواتین کی مرہون منت ہے ۔ پیر کو چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار خواتین اراکین پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقد ہ ایک سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر کیا ۔سیمینار کا انعقاد فافین اور ٹرسٹ فار ڈیموکریٹ ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبلیٹی نے کیا تھا۔ محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک خواتین نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے اور آمریت کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔



رضا ہارون کے متحدہ قائد پر الزامات، کمال سے جا ملے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما رضا ہارون نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ رضا ہارون آج اچانک دبئی سے کراچی پہنچے تھے



ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ سے لاتعلق ہونے والے رہنما رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ گزشتہ کافی عرصے سے ایم کیو ایم سے لاتعلق رہنے والے رہنما رضا ہارون اچانک دبئی سے کراچی پہنچ گئے اور پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر جب رضا ہارون سے پاکستان واپسی اور مصطفیٰ کمال کی نئی پارٹی میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا



رینجرز پر متحدہ کارکنان کی ‘وفاداریاں تبدیل’ کروانے کا الزام

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جیل میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے بیرک پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جبکہ ان سے کسی اور کے ساتھ شامل ہونے کے لیے حلف نامے پر دستخط کروانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا.



کراچی میں رینجرز چوکیوں پر 2 دستی بم حملے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ رینجرز کی چوکی پر پہلا حملہ گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب ہوا جہاں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس سے رینجرز کی چوکی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا



شہبازتاثیر کو کسی کارروائی میں بازیاب نہیں کرایاگیا اغواء کاروں نے ازخود چھوڑا،وزیرداخلہ کو رپورٹ پیش

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: شہباز تاثیر کی مبینہ آپریشن کے ذریعے بازیابی سے متعلق انکوائری رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش کردی گئی‘ رپورٹ کے مطابق شہباز تاثیر کو اغوا کاروں نے از خود چھوڑ ا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے فرزند شہباز تاثیر کو کسی آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں کرایا گیا بلکہ اغوا کاروں نے از خود ا نہیں چھوڑا ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شہباز تاثیر کو ایسے ہی رہا کیا گیا یا ان کی رہائی کے عوض کوئی تاوان وصول کیا گیا