گلگت: دیا میر-بھاشا ڈیم کے مقام پر گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر اور خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے رہائشیوں کے درمیان سرحدی تقسیم کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے کیوں کہ دونوں طرف کے قبائل نے اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
گلگت: دیا میر-بھاشا ڈیم کے مقام پر گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر اور خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے رہائشیوں کے درمیان سرحدی تقسیم کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے کیوں کہ دونوں طرف کے قبائل نے اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ایف سولہ طیاروں کا حصول ضرورت ہے اور امریکا نے طیاروں کی فراہمی کو شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا ہے۔
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
کراچی: کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار فشریز کے ملازم دل مراد اور سعید بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔سعید بلوچ اور دل مراد نے دوران تفتیش ’’را‘‘اورکالعدم بی ایل اے کے لیے کام کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
سکھر: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، جبکہ سڑکوں اور چوراہوں پر دھرنا دینے اور انتشار پھیلانے والوں کا بھی یہی ایجنڈا ہے، وہ بھی پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، دونوں ہی پاکستان مین افراتفری پھیلانا اور امن کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کراچی: احتساب عدالت نے کرپشن کیسز میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد کردی۔ وزارت پیٹرولیم میں 462 ارب روپے کی کرپشن کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی اس موقع پر نیب کی جانب سے چالان پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ٹی او آرز وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیئے۔جمعرات کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر تیار کئے گئے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی نقل اور مشترکہ اعلامیہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈ کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا کہ ٹی او آرز تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
لاہور: پنجاب رینجرز نے گھونڈی بارڈر کے قریب کارروائی کی جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسمگلر مارے گئے۔ بھارت سے متصل گھونڈی بارڈر کے قریب پنجاب رینجرز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ رینجرز پارٹی نے پاک بھارت بارڈر کے قریب مشکوک حرکت کے باعث 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام تیز کر دیا ہےچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر چینی حکومت 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی سندھ میں 11.3 ارب ڈالر اور بلوچستان میں 9.1 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے شروع کئے جائیں گے، گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کراچی: ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی موت کے محرکات جاننے کے لئے ڈی جی رینجرزکے حکم پراعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی جب کہ واقعے میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر 15نکاتی ٹی او آرز تیار کرلئے ہیں تاہم وزیراعظم کے استعفیٰ پر اتفاق رائے نہ ہوسکا ہے ، ٹی او آرز کے تحت چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے گا جو تین ماہ کے اندر وزیراعظم اور ان کے خاندان کے حوالے سے تحقیقات کرے گا باقی لوگ جن کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے ان کی تحقیقات ایک سال کے اندر کی جائینگی۔