حکومت پنجاب کی جےآئی ٹی شہیدوں کے خون کیساتھ دھوکا اور ظلم کی شرمناک مثال ہے، طاہرالقادری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی شہیدوں کے خون کے ساتھ دھوکہ دہی، ظلم، جبر اور بربریت کی ایک شرمناک داستان ہے اسے 100 فیصد مسترد کر چکے ہیں۔



30 نومبر کو سب سے بڑا امتحان ہے اور کارکنان یہ سوچ لیں وہ اپنے نہیں قوم کیلئے نکل رہے ہیں، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے حکومت ایک اور سال رہ جائے لیکن ہم ناانصافی کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو حکومت دھاندلی کرکے 5 سال بھی پورے کرلے گی کیونکہ پاکستان میں انصاف کا نظام صرف طاقتور کا ساتھ دیتا ہے۔



تحریک انصاف کا وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 28 لاکھ آئی ڈی پیز کا بوجھ خیبرپختونخوا حکومت پر پڑا ہوا ہے جبکہ وفاقی حکومت صوبے کو حقوق دینے کے لئے مخلص نہیں جس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔



ڈرون حملے ہماری خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے خلاف ہیں، پاکستانی مندوب اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے بین الاقوامی قانون، ہماری خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔



پی ٹی وی پر حملہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی، ڈاکٹر طاہر القادری

| وقتِ اشاعت :  


لندن: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت پر حملہ انہوں نے نہیں کروایا بلکہ یہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی اور حملہ آور پی ٹی وی ہی کے ملازمین تھے ۔



نوازشریف نے دھرنا ناکام بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیورو کو کروڑوں روپے دیئے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


جہلم: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف نے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے آئی بی کو 270 کروڑ روپے دیئے اور ہر ماہ اشتہارات کی مد میں 3 ارب روپے دیئے جارہے ہیں۔