والدین کے انکار کی وجہ سے 16 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: اگرچہ پیر کے روز تین کروڑ اکتالیس لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ملک گیر مہم کا آغاز ہوگیا ہے، لیکن اس مہم کے پہلے ہی روز پشاور شہر میں 16 ہزار سات سو ستاون بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے نہیں جاسکے، اس لیے کہ ان کے والدین نے اس سے انکار کردیا تھا۔



پرویز الہیٰ ‘سازشی’ اور’ لندن پلان’ کے ماسٹر مائنڈ تھے، سعد رفیق

| وقتِ اشاعت :  


گجرات: وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب میں سب سے بڑا ‘سازشی’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے طے شدہ ‘لندن پلان’ کے ماسٹر مائنڈ تھے۔



کشمیر سے بھارت کا قبضہ ختم کئے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، یاسین ملک

| وقتِ اشاعت :  


سری نگر: حریت پسند رہنما یاسین ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ وادی کو بھارت سے فوری طور پر الگ کیا جائے۔



بھارت نے مذاکرات کا موقع گنوا دیا جسے پوری دنیا نے دیکھا ، وزیراعظم نواز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی منسوخی پر مایوسی ہوئی جبکہ بھارت نے مذاکرات کا موقع گنوا دیا جسے دنیا بھر نے دیکھا۔