کراچی میں انتشار یا تصادم نہیں بلکہ خوف کی فضا ختم کرنا چاہتا ہوں، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


حیدرآباد / کراچی: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کراچی میں کسی قسم کا انتشار یا تصادم نہیں بلکہ خوف کی فضا کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور عزیز آباد میں اگر شہدا ہیں تو کل وہاں جاکر ان کے لیے فاتحہ خوانی کروں گا۔



مچھ جیل قتل کے مقدمے میں میر حمزہ نامی قیدی کو آج پھانسی دی جائے گی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں آج صبح قتل کے مقدمے میں ایک قیدی کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ جیل حکام کے مطابق میر حمزہ ولد لال گل کو مقدمہ نمبر18/2004سبی زیر دفعہ302میں سیشن جج سبی بمقام مچھ نے2004ء میں سزائے موت سنائی تھی۔



وزیراعظم اپنے وزرا کی زبانیں سنبھالیں ورنہ زبان ہم بھی رکھتے ہیں، شاہ محمود

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: تحریک انصاف کے صدر اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو خواجہ آصف کی زبان روکنی چاہئے تھی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا جب کہ تحریک انصاف نے کل بڑی بردباری کا مظاہرہ کیا ورنہ زبان ہم بھی رکھتے ہیں۔



پارلیمنٹ کا اجلاس محض دکھاوا ہے یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف نے کرنا ہے، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس محض دکھاوا ہے فوج بھیجنے کا اصل فیصلہ تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈرز نے کرنا ہے۔



تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق جواب تک ایم کیوایم کا پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہیں اس لئے ان کی موجودگی میں پارلیمنٹ کا اجلاس غیر آئینی ہے۔



ممتاز صحافی صدیق بلوچ ،اورادریس بختیار کو بہترین صحافتی خدمات میں صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر کراچی پریس کلب کے جانب سے ان کے اعزاز

| وقتِ اشاعت :  


کراچی پریس کلب کی جانب سے ممتاز صحافی روزنامہ بلوچستان ایکسپریس و روزنامہ آزادی کے ایڈیٹر انچیف صدیق بلوچ ،اور ممتاز صحافی ادریس بختیار کو ان کی بہترین صحافتی خدمات میں صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر کراچی پریس کلب کے جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پروکار تقریب کا انعقاد کیا گیا