عوام کو اگلے 3 ماہ تک لوڈ شیڈنگ کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا، خواجہ آصف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے بجلی کا شارٹ فال 3200 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث پوری قوم کو اگلے 2 سے 3 ماہ تک لوڈ شیڈنگ کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا۔



کراچی کے علاقے لیاری میں باپ اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 5 افراد قتل

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: لیاری کے علاقے دریا آباد میں دہشت گردوں نے باپ اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے باوجود امن قائم نہیں ہوسکا



فریقین سنجیدہ نہیں اس لئے مذاکرات سے الگ ہونا پڑےگا، مولانا سمیع الحق

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ فریق مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور ایک دوسرے پر الزامات لگارہےہیں،ایسی صورت میں ہمیں مذاکرات سے الگ ہونا پڑےگا۔



پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا دن منایا جارہا ہے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم مزدور منایا جارہا ہے۔
1886 کو آج ہی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے



باغی عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دیگر اداروں کے ساتھ دہشتگردی کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے باغی عناصر قومی دھارے میں شامل ہوکر آئین کو قبول کریں ورنہ ان سے نمٹنے کے لیے کسی شک کی گنجائش نہیں۔



عابد شیر علی کے حکم پر سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے حکم پر سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی جب کہ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے گھر، ایوان صدر، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ لاجز، سندھ ہاؤس اور موٹر وے پولیس سمیت مزید 17 اداروں کی بجلی کاٹنے کا حکم دے رکھا ہے۔