ایم کیو ایم چاہتی ہے الطاف حسین محفوظ رہ کر ہماری قیادت کریں، فیصل سبزواری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید کی درخواستیں تو جمع کرادی ہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ محفوظ رہتے ہوئے ہماری قیادت کریں۔



پشاور: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر صحت کا انصاف مہم میں شرکت سے انکار

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: خیبر پختونخوا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر صحت کا انصاف مہم کے تحت بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔



حکمرانوں نے دوسروں کی جنگ میں حصہ لے کر ملک کوتباہ کردیا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دوسروں کی جنگ میں حصہ لے کر ملک کو تباہ کیا گیا، اگر ملک میں امن لانا ہے تو اس کیلئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا جس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔



پرویز مشرف کے مقدمے کا پاک فوج سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے مقدمے کا فوج سے کوئی تعلق نہیں اور مشرف کے کیس کو فوج سے جوڑ کر ملک سے غداری کی جارہی ہے۔



سندھ اسمبلی میں حکومتی اوراپوزیشن اراکین کا شدید ہنگامہ، ایک دوسرے پر سنگین الزامات

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی اورایم کیوایم سندھ کے اراکین میں آج ناصرف تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا بلکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پرسنگین قسم کے الزامات بھی عائد کئے گئے۔



نواز شریف اپنے پہلوانوں کو روکیں موجودہ حالات میں آرمی چیف کا بیان صحیح ہے، خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے پہلوانوں کو بے جا بیان بازی سے روکیں اور موجودہ حالات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جو بیان دیا ہے وہ بالکل صحیح ہے۔



تحفظ پاکستان بل منظور ہوا تو وزیراعظم کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر تحفظ پاکستان بل منظور ہوگیا تو وزیراعظم بھی اس کی زد میں آئیں گے اور انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔



آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، اہم امور پر غور

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہورہی ہے جس میں حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔