کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بی وائی سی کے امدادی کیمپس کو اکھاڑنے کی کوشش

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بلوچستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کراچی میں لگائے جانے والے دو کیمپس کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے اکھاڑنے کی کوشیش کی اور کیمپس لگانے پر رضاکاروں سے کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے بدسلوکی کی۔ سی بی سی کے اہلکاروں نے ڈی سی ساؤتھ کے احکامات ماننے سے انکار کردیا۔ جمعہ کے روز کراچی کے پوش علاقے تین تلوار کلفٹن اور گزری کے علاقے پنجاب چورنگی پر دو الگ الگ امدادی کیمپس قائم کئے گئے تھے



طا قت کے زور پر سیا سی مسا ئل کے حل کی کو شش خطر نا ک ثا بت ہو گا ،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 20 اگست کو ساڑھے تین بجے شہید نذیر عباس کی برسی پر آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ نیشنل پارٹی کے کراچی میں موجود تمام ساتھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ شہید نذیر عباسی عوامی جدوجہد کے علامت تھے۔



سی پیک اتھارٹی نے قیام کے بعد منصوبے میں ایک ڈالر بھی نہیں لگایا گیا، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے پاکستان کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کی جانب سے 2014 میں اسلام آباد کے دورے کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد سے بیجنگ پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حمایت کر رہا ہے۔



پاک فو ج کیخلاف مہم پی ٹی آئی اور بھارت کا مشترکہ پر وجیکٹ تھا ، خواجہ آصف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد پاک فوج کے خلاف مہم پاکستان تحریک انصاف اور بھارت کا مشترکہ پروجیکٹ تھا، بھارت کے چینلز برملا کہتے ہیں اس وقت عمران خان جو کام ہمارے لیے کررہا ہے، اگر ہم اربوں، کھربوں ڈالر بھی خرچ کرتے تو شاید ہم پاکستان کے اندر اس قسم کا نیٹ ورک نہ پیدا کرسکتے جو بھارت کے مفادات کے تحفظ یا اس کو آگے بڑھانے میں پی ٹی آئی اور اس کا سربراہ عمران خان کررہا ہے،دفاعی اداروں کا وجود پاکستان کی بقا اور سالمیت سے جڑا ہے،بیرونی سازش کا کہا اور پھر امریکا سے کیری ڈبے پکڑ لیے۔