کراچی: ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے انڈس ڈیلٹا میں پائیدار مینگروز مینجمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت کیٹی بندر، کھارو چھان اور شاہ بندر کے لیے “قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے لچک” کے موضوع پر ایک مشاورتی ورکشاپ مقامی ہوٹل کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 45 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا متفقہ آئین اور ناقابل تسخیر دفاع شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ولولہ انگیز وژن کا مرہون منت ہے
اسلام آباد :پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جنگ چھڑ چکی ہے ،مجھے آئین کی حفاظت کرنی ہے ،میں آئین کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک طرف وہ لوگ ہیں
دکی:دکی سے 23 فروری کو اغواء ہونے والے نو مغوی مزدور گیارہ دن گزرنے کے باجود تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کی جانب سے طفل تسلیاں دینے کے علاوہ تاحال مغویوں کی بازیابی کے لئے کوئی آپریشن نہیں کیا گیا ہے۔
کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر دائود شاہ کاکڑ اور سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے آئین اور قانون کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ کے خلاف ناروا سلوک بند کرکے چیف جسٹس کو لکھے جانے والے 6 ججز کے خط پر فل کورٹ بناکر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے لانے چاہئے پارٹی کی خواتین ورکرز اور دیگر قیادت کے خلاف جاری کارروائیاں ہمیں اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سردار خادم حسین وردگ، شمس رند ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
بانی تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہر دیا گیا ہے جس کے نشانات ان کی جلد اور زبان پر موجود ہیں لہٰذا ان کے میڈیکل چیک اپ کا حکم دیا جائے۔