ججز کے خط کا معاملہ سنگین، فل کورٹ اجلاس کل پھر متوقع، وزیراعظم چیف جسٹس سے ملیں گے

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے، چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پیغام بھجوا دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر گفتگو ہوگی، جبکہ ملاقات میں اٹارنی جنرل اور وزیر قانون بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔



سرفراز بگٹی کانیول ائیر بیس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کو ناکامی ہوئی ،سیکورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔



گیس کی نئی قیمتوں میں یکم جولائی 2024 سے اضافہ ہوگا، چیئرمین اوگرا

| وقتِ اشاعت :  


سوئی ناردرن گیس کی طرف سے گیس قیمتوں میں اضافےکی پٹیشن پر اوگرا سماعت کےدوران چیئرمین اوگرا مسروراحمدخان نےکہا گیس کی قیمتوں میں آج سے کوئی اضافہ نہیں ہورہا،نئی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔