حکومت کے ساتھ ملکر پاک فوج،خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے، اس لئے وقت فوقتا مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس انعقاد سے دفاعی تعلقات کے ساتھ قومی، اقتصادی اور سفارتی مقاصد کی راہیں بھی ہموار ہوتی ہیں، ان ہی کامیاب فوجی تربیت اور مشقوں کے نتیجے میں روس کے ساتھ تعلقات بھی بحال ہوئے ہیں۔ ان میں سے چند بڑی مشقوں میں درج ذیل شامل ہیں:
یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے حفظان صحت کے حوالے سے اہم مسئلے ماہواری پر اب معاشرے میں گفتگو کا سلسلہ عام ہو گیا ہے جس سے ان مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی اختیار کرنے میں مدد ملے گی ماواری کے دوران خواتین چاہے وہ گھر میں ہوں یا ملازمت کر رہی ہوں، آمدادی کیمپوں میں ہوں، سکول میں ہوں یا کہیں اور، انہیں اس عمل سے بہر صورت گزرناپڑتا ہے۔خواتین کی مشکلات میں تب مزید اضافہ ہو جاتا جب ماہواری کے دوران حفظان صحت میں معاون سہولتوں کی عدم موجودگی کے باعث انہیں غیر صحت مند طریقوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
26 اپریل کو کراچی میں پہلی بلوچ خاتون خودکش حملہ آور نے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ پر خودکش حملہ کیا۔ دھماکے سے پہلے حملہ آور کی وکٹری کا نشان بناتی تصویر وائرل ہوئی تو میں اسی شام میں ایک سینیئر بلوچ نیشنلسٹ کے ساتھ شام کا پہلا پہر گزار رہا تھا۔
سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوں تو سمجھ لینا کہ کوئی ایم پی اے یا ایم این اے گزر رہے ہوں گے۔ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ ملکی معیشت کادیوالیہ ہوچکا ہے؟ اگر یہ بات عام آدمی کے علم میں ہے تو یقیناً اسمبلیوں میں بیٹھے ممبران کو بھی ہوگی ۔… Read more »
کتب خانہ یعنی لائبریری تعلیمی اداروں میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے یہ درس و تدریس کے عمل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے جس میں طلباء کی ذہنی،سماجی اور اخلاقی پرورش شامل ہیں کتب خانہ تدریسی عمل میں اساتذہ کرام کے پڑھنے اور پڑھانے کی استعداد،شخصیت (Personality)میں نکھار اور اس کی اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے کتب خانہ کی اہمیت کا اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ Kamkawamba کمکو امباء اپنے علاقائی کتب خانہ سے توانائی پیدا کرنے سے متعلق ایک کتاب کو پڑھتا ہے۔
اس وقت بلوچستان کے ہر سو ماتم رچا ہوا ہے۔ پیرکوہ میں ہیضے کے باعث لاتعداد اموات ہوچکی ہیں، لیکن حکومت خواب خرگوش کی نیند سورہی ہے۔ بلوچستان سیاسی قیادت سے محروم ہے صرف اور صرف عوامی آواز اٹھتی رہتی ہے جسے بعدازاں دبادیا جاتا ہے۔ ظلم انتہا کو پہنچ چکا ہے اب صورتحال حکومت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ کل ہوشاپ مظاہرین کے پاس ڈی سی کیچ اور ظہور بلیدی گئے جنہیں بے عزت ہوکر لوٹنا پڑا۔ ظہور بلیدی کے گاڑی پر پتھر برسائے گئے وہ جان راہِ فرار اختیار کرگئے۔ بلوچستان کے عوام کا جعلی سیاسی قیادت سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔
وہ ملائیشیا کے علاقے ایلور ستار کے جنوبی سمت میں پیدا ہوا۔ جہاں غریبوں کی جھونپڑیاں تا حد نظر دکھائی دیتی تھیں۔ اس دور میں ایلور ستار دو حصوں میں تقسیم تھا شمالی حصہ، جہاں امیروں کے بنگلے اور محلات اور جنوبی حصہ، جہاں غریبوں کی جھونپڑیاں اور کچے مکانات تھے۔
17 مئی 2022 کو سپریم کورٹ نے بالآخر ڈیڑھ ماہ بعد آرٹیکل 186 کے تحت صدر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر اپنے رائے کا اظہار کردیا۔ گو کہ کئی سیاسی رہنما اسے عدالتی فیصلہ کہہ رہے ہیں تو انکی درستگی کرنا چاہتا ہوں کہ یہ صرف صدر مملکت کو بھیجی گئی رائے ہے کوئی فیصلہ نہیں، جس پر فوری عمل کیا جائے یا ماضی قریب میں ہونے والے اسمبلیوں کی رائے شماری پر اثر انداز ہو۔
اسلام شرف انسانیت کا علمبردار دین ہے۔ ہر فرد سے حسن سلوک کی تعلیم دینے والے دین میں کوئی ایسا اصول یاضابطہ روا نہیں رکھا گیا ہے جو شرفِ انسانیت کے منافی ہو۔ معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح اسلامی ریاست میں اقلیتوں کو بھی ان تمام حقوق کا مستحق قرار دیا گیا ہے جن… Read more »