گوادر: چین کی گرانٹ سے گوادر کے نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آئندہ سال جنوری سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا، منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 22.247 ارب روپے ہے، 4300ایکڑ رقبہ پر محیط انٹرنیشنل ائیرپورٹ 30ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا جس میں سفر کی تمام جدید سہولتیں دستیاب ہونگی اس کے رن وے کی لمبائی 12ہزار فٹ ہوگی اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہوگا۔
گوادر: نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین وانگ شی تاؤ (Mr. Wang Xiaotao) کی قیادت میں گوادر کا دورہ کرنے والے چینی وفد نے گوادر بندرگاہ کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وفاقی وزراء احسن اقبال، کامران مائیکل، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی
کوئٹہ : ایف سی اور حساس ادارے کی تربت کے علاقے میں کارروائی کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے میں دو مبینہ شر پسند گرفتار اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف سی اور حساس ادارے نے تربت کے علاقے زرین باغ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے میں دو مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کرکے
اسلام آباد: چیئرمین سینٹ نے پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے ، سوموار کے روز ایوان بالا میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے پیش کی جانے والی تحریک پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پی آئی اے کی کارکردگی بہت زیادہ خراب ہورہی ہے ایک وقت تھا کہ پی آئی اے دنیا کی بہترین سروسز میں شمار ہوتا تھا
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 22نومبر کو نوشکی میں عظیم الشان تاریخی جلسہ جبکہ پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن 28اور29نومبر کو کوئٹہ میں ہوگا دو روزہ بند اجلاس کی صدارت پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کرینگے قومی کونسل سیشن میں بلوچستان سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کی جائے گی اور پارٹی کے مرکزی نومنتخب مرکزی عہدیداران کی حلف برداری بھی منعقد ہوگی ۔بیان میں کہا گیا ہے
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل سے دور رکھنے کے بعد صوبائی حکومت اہم صوبائی معاملات میں اپوزیشن کو نظرانداز کرنے کا رویہ ترک کرے گوادر منصوبوں کے صوبے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اہمیت کا حامل ہے جس پر اہم فیصلے دو شخصیات کرنے لگے گوادر کے حوالے سے اجلاسوں اور فیصلوں میں اپوزیشن کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شرکت کی دعوت نہیں دی جا رہی ہے
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسپینی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بیگناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں، انسانیت کے دشمنوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکراتی عمل کا آغاز ہماری ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان میں ماضی کے تلخ رویوں اور زیادتیوں سے پیدا ہونے والے خلاء کو پاکستان مسلم لیگ (ن) پر کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہہوئے کیا
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ ارباب کرم خان روڈ پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ گلشن اقبال کے رہائشی دوسگے بھائی جعفر عباس ولد سید اصغر شاہ اور تنویر عباس اپنی کار نمبرAAW512میں ارباب کرم خان وڈ سے گزر رہے تھے نامعلوم افراد نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔
گوادر: پاک چائنا اکنامک کوری ڈور کے تناظر میں 8 نومبر کو چائنا کے برنس مین کا ایک وفد گوادر پہنچ رہا ہے‘ وفد گوادر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک چائنا اقتصادی راہداری کے تناظر میں 8 نومبر 2015 کو چائنیزسرمایہ کاروں کا ایک اہم وفد گوادر پہنچ رہا ہے‘