
کوئٹہ: ضلع بولان( کچھی) کے علاقے میں بم نصب کرنے کے دوران ہلاک ہونے والے تین میں سے ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ۔ دو ملزمان کو شناخت نہ ہونے پر امانتاً دفنا دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے مٹھری کے قریب گزشتہ روز ریلوے پٹڑی پر بم نصب کرنے کے دوران دھماکے سے تین ملزمان ہلاک ہوگئے