گیارہ اگست بلوچ تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے ، سالویشن فرنٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے 11اگست’’ یوم آجوئی‘‘ کے حوالہ سے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ 11اگست بلوچ سیاسی تاریخ میں اہمیت کا حامل اور ایک تاریخ ساز دن ہے یہ1839سے لے کر 1947تک ایک طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے برٹش توسیع پسندوں کے انخلاء کے بعد11اگست 1947کو بلوچ ریاست کو دنیا کے نقشہ میں ایک آزاد قومی ریاست کی شکل میں تسلیم کیا گیا



ایران، اراکین اسمبلی کے جواب نہ دینے پر وزیر کو زرد کارڈ جاری

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران مجلس (پارلیمان)نے وزیر برائے اقتصادی امور کو تیسری بار زرد کارڈ جاری کیا ہے ، کیونکہ وزیر موصوف تینوں بار اراکین اسمبلی کو جوابات دینے سے قاصر رہے، آخری بار ان کا معاملہ ایوان میں پیش ہوا ان کے حق میں صرف 80ووٹ اور خلاف 105ووٹ آئے، 10اراکین کے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا



ڈیرہ بگٹی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دو افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سوئی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دو راکٹ داغے گئے ۔ لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے 130کلو میٹر شمال مشرق میں کلچاس کے مقام پر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا اس وقت کیا گیا جب وہاں سے ایک پک اپ گاڑی گزر رہی تھی۔



سبی میں کالعدم تنظیموں کے 50 ارکان ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سبی میں کالعدم تنظیموں کے 50 ارکان ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ بھاری تعداد میں ہتھیار بھی سیکورٹی حکام کے حوالے کردیئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ ری پبلکن گارڈز ہے



حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دواہم کمانڈر گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئرکوراورپولیس نے حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ اوردیگروارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دواہم کمانڈروں کوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ



سیکورٹی خدشات روالپنڈی سے آنیوالی ٹرین کو سبی اسٹیشن پر روک دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


سبی: راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی کے پیش نظر سبی ریلولے اسٹیشن پر روک دیا گیا ،ٹرین کو الصبح کوئٹہ کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔ریلولے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس 10گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچ گئی



ماضی کالٹل پیرس گندہ ترین شہر ی میں تبدیل جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ،تعفن اور آلودگی سے شہری بے حال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہری کئی مسائل سے دوچارہے ،صفائی نہ ہونے کے برابرہے جگہ جگہ کچرے کی ڈھیر لگی ہوئی ہے ،نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہاہے اور روڈ کے بیچ میں مین ہولز کی موجودگی جوکسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے



گوادر کے ترقیاتی منصوبوں میں پندرہ کروڑ کی کرپشن ،سیاسی جماعتوں کا نیب سے تحقیقات کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15کروڑروپے کی غبن کی تحقیقات نیب بلوچستان سے کرائی جائے، ان خیالات کا اظہار بی این پی کے سینئر رہنماء حسین واڈیلا ، جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا ہدایت الرحمن، بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماء سعید فیض ایڈووکیٹ جے یو آئی نظریاتی کے مولابخش مجاہد



بلوچستان میں تیل و گیس کی تلاش،حکومت کا سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے سروس کمپنیوں کی حفاظت کا عزم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزارت پٹرولیم و تیل و گیس نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان سمیت ملک بھر سے تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے‘ پی پی ایل‘ او جی ڈی سی ایل اور بلوچستان میں او ایم وی سمیت ای اینڈ پی کمپنیوں 19 نئے ایکسپلوریشن لائسنسز جاری کردیئے گئے ہیں