|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2015

کوئٹہ: میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبدالرحیم کردکی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی نمائندوں اور کونسلر ان و ٹریڈ یونین، کیسکو آفیسران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ایس ڈی او کیسکو بلاول رند، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ، مسلم لیگ (ن)خضدار کے سینئر نائب صدر جاویداحمد سوز نیشنل پارٹی خضدار کے صدر بشیراحمد مینگل بی این پی عوامی خضدار کے صدر رئیس خلیل احمد مینگل بی این پی عوامی کے رہنماء عبدالصمد کردمسلم لیگ (ن)کے رہنماء سید جمال شاہ ،منیراحمد لانگو و دیگرواپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے نمائند عبدالمالک نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ خضدارمیں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا ہے ۔ گھریلو اور زرعی صارفین و دکاندار بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے حد مشکلات کا شکار ہیں ۔ جب کہ غیرقانونی ٹیوب ویلز کی وجہ سے بھی مسائل بڑھ رہے ہیں ۔ اس حوالے سے کیسکو عوامی نمائندوں سے مل کر فکس بل مقرر کرکے بجلی کی لوڈ شیڈنگ دورانیہ کو کم کردیں ۔ کونسلر عبدالصمد کرد ، نے کہاکہ کیسکو کے ماتحت عملہ یونین کے ساتھ ملکر اپنا فکس بھتہ وصول کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے غیر قانونی ٹیوب ویلز میں بے حد اضافہ ہوچکا ہے اگر یہ دھندہ ختم کیا جائے تو کیسکو کو معقول رقم مل سکتا ہے ۔ اور صارفین سے لوڈ شیڈنگ کا بوجھ بھی ختم ہوسکتا ہے ۔ہم سمجھتے ہیں ماتحت عملہ اور یونین کی یہ بادشاہت کا خاتمہ ناممکنات میں سے ہے نیشنل پارٹی خضدار کے صدر رئیس بشیراحمد نے کہاکہ کیسکو خود عوام کو چور بنارہاہے ۔ اگر وہ شہریوں پر فکس کرکے بل وصول کرے تو مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ۔ ایس ڈی او کیسکو بلاول رند نے کہاکہ وہ اس حوالے سے حکام بالا سے بات کرکے خضدار شہر میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ شہریوں پر بجلی لوڈ شیڈنگ کا بوجھ کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ اس کے لئے عوامی نمائندوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ کیسکو کو خسارے کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔